اسلام آباد میں احتجاج ، سپریم کورٹ نے مسئلے کے حل میں اپنا کردار اداکرنے کی پیشکش کردی

Posted on at


سپریم کورٹ آف پاکستان نے مظاہرین اور حکومت کے درمیان مسائل کے حل کے لیے کرداراداکرنے کی پیش کش کردی اور قیادت سے مشاورت کرکے رپورٹ جمع کرانے کے لیے وکلاءکو ایک گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ممکنہ ماورائے آئین اقدامات اور راستوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران اٹارنی جنرل نے شاہراہ دستور کی بندش سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل احمد اویس نے موقف اپنایاکہ اُن کے موکل کا موقف ہے کہ 2013ءکے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے جس پر جسٹس ثاقب نثار کاکہناتھاکہ دھاندلی زدہ ہونے کا تعین کون کرے گا؟پی ٹی آئی کے وکیل کاکہناتھاکہ عدالت کی مداخلت سے مسئلہ حل ہوسکتاہے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ ایک فریق شکایت کنندہ ہے اور دوسرامبینہ ملزم ، کسی ادارے کوتو درمیان میں آنا پڑے گا،بطورحتمی ثالث سپریم کورٹ اپنا کرداراداکرنے کو تیارہے ۔اُنہوں نے کہاکہ ازخود نوٹس لینے کاکہاگیالیکن اس معاملے پر درخواستیں کافی آچکی ہیں



About the author

160