جوانی میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے فوائد

Posted on at



جوانی کی توبہ نہ صرف"شیوہ پیغمبری"ہے بلکہ اس کے بے انتہاءفوائد ہیں۔جوانی دیوانی نہیں ہوتی بلکہ جوانی کا دور جدوجہد کا دور ہوتا ہے،انسان کے لئے راتوں کو جاگ کر دین کا علم حاصل کرنا اورعبادات کرنا آسان ہوتا ہے۔ جوانی میں انسان پر اتنی ذمہ داریاں نہیں ہوتیں،زیادہ سے زیادہ بیوی اور چھوٹے بچے ہوتے ہیں ۔جب آدمی کی عمر بڑھتی ہے توا س پر ذمہ داریاں بھی بڑھتی چلی جاتی ہیں اور اس کا کنبہ اور اس کے مسائل بھی،جواس کی اچھی خاصی قوتیں اور وقت لے جاتے ہیں ۔اس لئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جوانی کو بڑھاپے سے پہلے غنیمت جانو۔


جوانی میں مذہبی طرز زندگی اختیار کرنے اور بڑی عمر میں مذہبی بننے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ نوجوانی میں معاملات بڑی حد تک انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتے ہیں ۔نوجوان ایک مذہبی رفیقہ حیات کا انتخاب کرسکتے ہیں ،زندگی میں اپنا راستہ منتخب کرسکتے ہیں ۔ایسا پیشہ منتخب کرسکتے ہیں ۔ جس میں حرام کی کمائی نہ ہو، وغیرہ۔ اس کے برعکس جو لوگ بڑی عمر میں مذہب کی طرف پلٹتے ہیں انہیں اسلام پر مکمل طور پر عمل کرنے میں نوجوانوں کی نسبت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ توبہ کا دروازہ مرتےدم تک کھلا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر سچی توبہ کرنے والے کی توبہ قبول فرماتا ہے لیکن جہاں تک مشکلات کاتعلق ہے تو بڑی عمر میں مذہب کی طرف پلٹنے کی صورت میں کبھی عورت کے لئے اس کا بے دین خاوند درد سر بن جاتا ہے اور کبھی دیندار بننے والے مرد کے لئے اس کی آزاد خیال بیوی گلے کا پھندا بن جاتی ہے۔ کبھی ان کی بے دینی میں پرورش پائی ہوئی اولاد شیاطین انس کا رول ادا کرتی ہے اور کبھی اس شخص کے لئے اس کا حرام کا پیشہ گلے کاطوق بن جاتا ہے جس سے چھٹکارا وہ ہدایت پانے کے بعد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ سچ ہے کہ "پہلے آئیے اور پہلے پائیے ۔"



علامہ ابن رجب حنبلی رحمتہ اللہ علیہ جوانی میں اطاعت الہٰی کے متعلق لکھتے ہیں۔"جس نے اللہ کو اس وقت یاد رکھا جب وہ جوان اور توانا تھا،اللہ اس کا اس وقت خیال رکھے گا جب وہ بوڑھا اور کمزور ہوجائے گا۔ اور اسے بڑھاپے میں بھی اچھی قوت سماعت،بصارت،طاقت اور ذہانت عطا فرمائے گا۔ایک اسلامی عالم سے جنہوں نے سوسال سے زیادہ عمر پائی تھی اور ذہنی اور جسمانی لحاظ سے تندرست اور توانا تھے،ان کی صحت کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا ۔"میں نے اپنی جسمانی صلاحیتیں اس وقت گناہ سے باز رکھیں جب میں جوان تھا اور آج جب میں بوڑھا ہوگیا ہوں تو انہیں اللہ نے میرے لئے بچا کر رکھا ہے۔ "


 



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160