(جلد پر ابھرنے والے نئے تل یا مسے کو نظر انداز نہ کریں (حصہ دوئم

Posted on at


مہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ گورے چٹے ہوتے ہیں، جن کی جلد پر بہت زیادہ تل یا داغ دھبے ہوتے ہیں، جن کی جلد تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے جلتی ہے یا سرخ ہوجاتی ہے، جن لوگوں کے سر کے بال سرخ ہا ہلکے رنگ کے ہوتے ہیں، جن کی آنکھوں کی رنگت بھی زیادہ گہری نہیں ہوتی اور جن کے خاندان میں جلدی سرطان کے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں ان میں میلا نوما کے امکانات زیادہ ہوسکتے ہیں۔ 



اس سے بچائو کے لئے وہ مشورہ دیتے ہیں کہ تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے پہلے کم از کم ۱۵ درجے والا ایس پی ایف سن اسکرین کریم جلد پر لگا کر باہر جائیں۔ علاوہ ازیں الٹراوائلٹ اے شعاعوں سے تحفظ کے لئے بنائی گئی مصنوعات بھی استعمال کریں اگر سر پر بال کم ہیں یا آپ نے سر پر شیو کیا ہے تو اس پر بھی حفاظتی کریم لگائیں۔



آپ کو آپ کی جلد پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیئے اگر آپ اپنی جلد پر کوئی تبدیلی محسوس کریں مثلاً پہلے کے قابلے آپ کو کوئی تل زیادہ بڑا نظر آرہا ہو اور خاص طور پر اس میں خارش محساس ہو رہی ہو یا درد ہو رہا ہو یا کوئی مسا تکلیف دینے لگا ہو یا اس کی شکل تبدیل ہورہی ہو یا جلد پر کوئی نیا دھبہ یا داغ نمودار ہوگیا ہو




160