قابل اعتراض بالنگ ایکشن :

Posted on at


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ کا ایک عالمی ادارہ ہے. اس کا قیام ١٩٨٩ میں عمل میں آیا. اس کے ١٠ ایسے ممبران ہیں جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہیں. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ کے تمام معاملات کی انٹرنیشنل لیول پر دیکھ بھال کرتی ہے. کرکٹ میں کرپشن ہو یا کھیلنے کے قوانین ہوں سب کو آئ سی سی ہی نمٹاتی ہے.

                                            
جن بالرز کا بالنگ ایکشن آئ سی سی کے قوانین کے مطابق نہ ہو ان ور یا تو پابندی لگا دی جاتی ہے یا انکی مخصوص گیندوں پر پابندی لگا دی جاتی ہے. آج کل آئ سی سی پر سپین بالرز کے ایکشن کو چیک کرنے کا بھوت سوار ہوا ہوا ہے. جس کی زد میں سرلنکن سپنر سینانائیکے اے اور ان پر بین لگ گیا. اس کے علاوہ ویسٹ انڈین پیسر بھی پابندی کا سامنا کر رہے ہیں.

                     
پاکستانی سٹار بالر سعید اجمل جن کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں ان کو بھی آئ سی سی نے بالنگ ٹیسٹ کے لئے بلایا. سعید اجمل آف سپن بالر ہیں . سعید نے ون ڈے ڈیبیو٢٠٠٨ اور ٹیسٹ اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی ڈیبیو ٢٠٠٩ میں کیا. اپنے کیریئر کے شرو میں ہی سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو رپورٹ کیا گیا. اور سعید نے اپنا ایکشن ٹیسٹ کروایا لیکن ماہرین نے سعید اجمل کے ایکشن کو درست قرار دیا.

                                     
اس کے بعد سعید اجمل پاکستانی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مستقل رکن بن گے اور بہت بار ٹیم کو میچ میں کامیابی دلوائی. آج سعید اجمل ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دنی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر ہیں. ٹیسٹ اور ون ڈیز میں بھی ان کی کارکردگی کسی سے چھپی نہیں. ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اس سال ١٤ اگست کے موقع پر ان کو پاکستان کے اعلیٰ ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا.


اب بات یہ ہے کہ بالنگ ایکشن درست قرار دئےجانے کے بعد اتنی اچھی کارکردگی دکھائی سعید اجمل نے تو ابھی آئ سی سی کو کیوں لگا کہ سعید اجمل کا بالنگ ایکشن چیک ہونا چاہیے ؟ کہیں یہ پاکستان اور سعید اجمل کے خلاف کوی سازش تو نہیں. یہ تو بلکل ایسی ہی بات ہے کہ "کوئی طالب علم فرسٹ ڈویژن سے امتحان پاس کر لے اور اسے اسی کلاس کا دوبارہ امتحان دینے کے لئے کہا جائے"
اس معاملے میں بہت سے سینئر کھلاڑیوں نے بھی آئ سی سی کو تنکید کا نشانہ بنایا ہے. اور سعید اجمل کے چاہنے والے بھی اس اقدام سے کافی نا خوش دکھائی دیتے ہیں.

میرے پچھلے بلاگز کو پڑھنے اور شئیر کرنے کے لئے یہ لنک استمال کریں:
http://www.bitlanders.com/sahar917/blog_post

آپ اپنی راۓ کا اظہار یہاں کر سکتے ہیں:
فیس بک www.facebook.com/sahar.fatima.73932
ٹویٹر sahar awan



About the author

Sahar_Fatima

I am Sahar Fatima. And I am interested in bloging.

Subscribe 0
160