!.....موٹاپا ....اسباب ....اور علاج ....حصّہ سوم

Posted on at


!....موٹاپا ...اسباب .. اور علاج 

 


جیسے  کہ موٹاپے کو ختم کرنے کے لئے بہت سے طریقے ہیں اور ان کے لئے بہت محنت بھی در کار ہے اگر آپ غذا اور کام کی نوعیت کا دھان نہ رکھیں تو پھر جسم پھیلنا شروع ہو جاتا ہے کچھ لوگوں میں موٹاپا جلدی آ جاتا ہے ویسے تو مرد ہو یا پھر عورت ان دونوں میں موٹاپا ویسے تو چالیس سال کی عمر کے بعد پھیلتا ہے اور اس کی بھی بہت سی وجوہات ہیں سب سے پہلی بات تو یہ کہ اس عمر میں غذائی ضروریات بہت کم ہو چکی ہوتی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس عمر میں جسم بن چکا ہوتا ہے اور اس کو نا تو بڑھنا ہوتا ہے اور نا ہی بننا ہوتا ہے اور زیادہتر لوگ اس عمر میں کام کرنا بھی بہت کم کر دیتے ہیں جس کی بھی وجہ سے وژن کی زیادتی ہو جاتی ہے زیادہ تر لوگ آرام پرست ہیں وہ تو چلنا تک بھی نہیں پسند کرتے ہیں اب جو لوگ دفتروں میں کام کرتے ہیں وہاں پر بھی جسمانی مشقت زیادہ نہیں ہوتی ہے وہاں پر بھی زیادہ تر بیٹھ کر ہی کام کرنا ہوتا ہے اور وہاں پر بھی ذرا ،ذرا سے کام کے لئے چپڑاسی کی مدد لی جاتی ہے اور نا صرف دفتر میں کام کرنے والے لوگ بلکے بہت سی خواتین بھی ایسی ہیں جو کہ گھروں میں زیادہ محنت اور کام نہیں کرتی ہیں اور بس زیادہ تر بیٹھی ہی رہتی ہیں اور جو خواتین بڑے اور امیر گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں وہ تو بلکل بھی کام کو ہاتھ نہیں لگاتی ہیں اور کام کے لئے نوکرانیاں رکھی ہوتی ہیں اور وہاں پر ورزش اور چہل قدمی کا کوئی تصور تک ہی نہیں ہوتا ہے اور یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ خواتین جسمانی طور پر بھاری ہو جاتی ہیں اور یہ تو الگ مسلہ ہیں مگر خواتین میں ایک عادت اور بھی ہے جو کہ بہت نقصان دیتی ہے اور وہ عادت یہ ہے کہ خواتین سوتی بہت ہیں ایسے میں بھی جسم بہت پھولتا ہے اور چربی کی زیادتی ہوتی ہے جسم میں اور پھر چربی میں اضافے کی وجہ سے ہی دل کے امراض ،شوگر ،اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض انسان کو لگ جاتے ہیں 

 

 

 

 


اب توانائی کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو کہ آسمان سے گرتی ہے ہمارے لئے اور نا ہی ایسی چیز ہے جو کہ ہمیں کچھ پیسے دینے سے سپر مارکیٹ سے مل جاتی ہے صحت ایک خدا کی بہت بڑی نعمت ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے بے شک صحت خدا سے ملتی ہے لیکن انسان اس کو خود سے بھی بر قرار رکھ سکتا ہے اگر انسان کا جسم سہی کام کر رہا ہوتا ہے تو سب کچھ ٹھیک رہتا ہے انسان اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھے اب کچھ لوگ وژن کا کرنے کے لئے سوچے سمجھے بغیر ڈیٹنگ شروع کر دیتے ہیں وزن کم کم کرنے کے لئے ڈیٹنگ نہیں بلکے ایسی غزایئں استعمال کی جائیں جو کہ نا کہ وزن بڑھائیں بلکے جسم کی ضروریات کو بھی پورا کریں بوکھا رہنا سے وزن کم نہیں ہوتا ہے بلکے اس سے اور بھی بہت سے مسلے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اور خاص طور اس بات سے معدے پر بہت اثر آتا ہے اور معدے کا السر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور ویسے بھی غذا میں سبزیاں ،سلاد ،ڈالیں چھلکوں کے ساتھ استعمال کی جائیں اور کوشش کریں کہ پھلوں کو ان کے چھلکوں کے ساتھ ہی کھایا جاۓ اور میٹھا تو بلکل بھی نا کھایا جاۓ اور شکر بھی استعمال نا کی جاۓ اور ٹھنڈی بوتلیں بھی نا پی جائیں اور غذا کو کم کیا جاۓ نا کہ بڑھایا جاۓ اور ویسے بھی ہمارے ہاں چکنائی اتنا بڑا مسلہ نہیں ہے جتنا بڑا مسلہ میدے کا استعمال  ہے اور میدے سے بنی ہوئی چیزیں بھی استعمال نا کریں اور ویسے بھی چین کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہر کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی کا پیےاور کھانے کے بعد تقریبا پندرہ منٹ چہل قدمی کریں اور پھر اس سب کے بعد جڑی،بوٹیوں سے بنی ہوئی چاہے پی جاۓ 

 

 

 


رات کو سونے سے پہلے چوڑے پٹی والی پلٹ پہن لیں اور ایک گلاس پانی میں چار ،پانچ گرم سرکہ ڈال کر پینے سے بھی وزن کم ہوتا ہے اور پیدل چلنا بھی بہت بہترین ہے اگر ہر انسان روزانہ چالیس منٹ پیدل چل لے تو اسے کسی بھی علاج کی ضرورت نہیں ہے اس کے علاوہ یوگا کرنے سے بھی موٹاپا دور ہوتا ہے یوگا سے جسم پر کنٹرول ہوتا ہے اور نماز ایک ایسی چیز ہے کہ جس سے ذہنی سکون ملتا ہے اور اس سے بهتر ذہنی سکون کے لئے اور کوئی چیز نہیں ہے اس پوری دنیا میں اور جو کہ انسان کو صحت مند بھی رکھتی ہے اور ذہنی سکون بھی دیتی ہے انسان کی ظاہری خوبصورتی تب تک ممکن نہیں  ہے جب تک اس کا اندر بھی خوبصورت نا ہو دبلا ہونے کے لئے جہاں یہ ضروری ہے کہ کھانا کم کھایا جاۓ وہاں اس چیز کی بھی اہمیت ہے کہ کھانے کی خوائش کو بھی کم کیا جاۓ اب دبلا ہونے کے لئے جگہ، جگہ پر سلمنگ سنٹرز بھی بناۓ گاۓ ہیں بہت سے موٹاپے کے شکار لوگ ان جگہوں کا روح کرتے ہیں اور ان جگہوں پر یہاں پر رکھی ہوئی مشینوں اور ادویات کی مدد سے کوئی بھی انسان اپنا وزن کم کر لیتا ہے لیکن یہ سب جب تک کرتے رہو تب تک ٹھیک ہے مگر جیسے ہی یہ سب کرنا چھوڑ دیا وزن پھر  سے بڑھنے لگ جاتا ہے اور تیزی سے وزن کم کرنے سے نا صرف کمزوری پیدا ہو سکتی ہے بلکے اور بھی نقصانات ہو سکتے ہیں جو کہ وقتی طور پر تو نہیں محسوس ہوتے مگر جیسے ہی عمر بڑھنے لگتی ہے تب ظاہر ہونے لگ جاتے ہیں اور ان سلمنگ سنٹرز میں جو ڈیٹنگ پلانز  بناۓ جاتے ہیں ان سے پھر لڑکے لڑکیوں کو بہت نقصان پہنچتا ہے کیونکہ یہ عمر بڑھنے کی مطلب نشونما کی ہوتی ہے اور اس سے یہ چیزیں بہت متاثر ہوتی ہیں اور لڑکیوں کو ایسی ڈیٹنگ نہیں کرنی چاہئے کیونکہ ان کو شادی کے بعد ماں بھی بنا ہوتا ہے اور پھر ماں بن کر ان کو اپنے بچوں کو دودھ بھی پلانا ہوتا ہے اور ان تمام کاموں کے لئے بہت توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور سلیمنگ سنٹرز میں ایسی بھی ورزش کروائی جاتی ہے جس سے خواتین کی کھال وزن کم ہونے کی وجہ سے ڈھیلی ہو جاتی ہے پھر جس کی وجہ سے ان کے جسم کی خوبصورتی آہستہ ،آہستہ ختم  ہونے لگ جاتی ہے

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160