چکن سالسہ سلاد

Posted on at


 


اجزا ۔۔۔۔۔


چکن بغیر ہڈی کے تین سو گرام



لال مرچ پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ



زیرہ پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ



نمک آدھا چائے کا چمچہ


تیل ایک کھانے کا چمچہ


بند گوبھی ایک کپ باریک کٹی ہوئی



سالاد کے پتے ایک کپ باریک کٹے ہوئے



سالسہ بنانے کے اجزا ۔۔۔۔۔


ٹماٹو کیچپ آدھا کپ



لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے


آم ایک عدد کیوبز کی شکل میں


آلو بخارے چار عدد کاٹ لیں



نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچہ


اوریگانو آدھا چائے کا چمچہ


ہری مرچ دو عدد باریک کٹی ہوئی


ترکیب ۔۔۔۔۔


پہلے چکن پر لال مرچ پائوڑر، زیرہ پائوڈر، نمک اور تیل لگا کر درمیانی آنچ پر دس منٹ پکائیں۔ بھر سالسہ بنانے کے لئے ٹماٹو کیچپ، لیموں کا رس، آم، آلو بخارے اوریگانو اور ہری مرچ کو مکس کرلیں۔ اب سرونگ ڈش میں پہلے سلاد کے کٹے پتے، کٹی ہوئی بند گوبھی اور باریک کٹی ہوئی پیاز سجائیں بھر اس کے اوپر چکن رکھ کر اوپر  سالسہ ڈال دیں۔ مزیدار اور صحت بخش چکن سالسہ سلاد تیار ہے۔ 



About the author

160