!.....پانی کا استعمال ....اور اس کی اہمیت .....حصّہ اول

Posted on at


!.....پانی کا استعمال....اور اس کی اہمیت

 

 

پانی جو کہ ایک ایسی چیز ہیں کہ جس کے بغیر نا تو زندگی چل سکتی ہے اور نا ہی اس نعمت کے بغیر انسان رہ سکتا ہے ویسے تو ہر چیز الله پاک کی نعمت ہے ہمارے لئے مگر کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ جن کا کو نمل بدل نہیں ہوتا ہے ان میں ایک نعمت پانی ہے اور زمین کا ویسے بھی ستر فیصد حصّہ بانی پر ہی مشتمل ہے اور باقی کا مطلب باقی تیس فیصد خشکی پر ہے پانی سے نا صرف زندگی چلتی ہے بلکے پانی سے تو سمندر ،جھیلیں ،نہریں ،یہاں تک کے میدان اور آبشاریں سب سراب ہوتی ہیں نا صرف یہی بلکے پانی تو انسانی جسم کے لئے بھی بہت زیادہ ضروری ہے آپ چاہے لاکھوں ،ہزاروں مشروبات پی لیں مگر یہ سب چیزیں بھی پانی کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہیں اور جو پیاس پانی پی کر ختم ہوتی ہے وہ ان لاکھوں ،ہزاروں مشروبات پی کر بھی نہیں ختم ہو سکتی ہے نا صرف یہی بلکے انسانی جسم تو ٦٥ فیصد پانی پر مشتمل ہے اور ہاتھی ایک ایسا جانور ہے کہ جس کا جسم انسانی جسم سے بھی ستر فیصد پانی پر مشتمل ہے مطلب ہاتھی کے جسم میں ستر فیصد پانی پایا جاتا ہے

 

 

 

پانی صرف نا کہ انسانی جسم بلکے بہت سی سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے جیسے کہ آلو جیسی سبزی میں پانی کی مقدار ٨٠ فیصد اور ٹماٹر میں پانی کی مقدار ٩٥ فیصد ہوتی ہے اسی طرح سے تربوز ،سیب کیلے ،انناس ،ان سب میں بھی پانی کی مختلف مقدار پائی جاتی ہے اب پانی کے بغیر تو انسان کا گزارا ہی نہیں ہے اور اسی طرح سے پانی انسان کا غلام اور مالک بھی ہے اب جیسے کہ پانی کا استعمال بہت زیادہ ہے اور سب کو صاف پانی میسر بھی نہیں ہوتا اور اگر آج کوئی بھی پانی صاف ،شفاف ہے تو وہ پانی صرف اب زمزم ہے پانی جہاں پینے کے لئے استعمال ہوتا ہے وہاں اس کے علاوہ پانی کے اور بھی بہت سے استعمال ہیں جیسے کہ پانی گھر کو صاف کرنے کھانا پکانے ،نہانے ،کپڑے دھونے وضو کرنے اور بھی بہت سے کاموں میں استعمال ہوتا ہے نا صرف گھروں میں ہی بلکے پانی کا استعمال بڑے ،بڑے کارخانوں میں بھی ہوتا ہے پانی ایک ایسی چیز بنتا جا رہا ہے ہماری زندگی میں کہ جس کی ہماری زندگی میں ضرورت اور مانگ دن با دن پڑھتی جا رہی ہے کیونکہ جسے ،جسے آبادی کا پھیلاؤ پڑھتا جا رہا ہے ویسے ،ویسے ہی پانی کی مانگ بھی بڑھتی جا رہی ہے

 

 

 

 

اب جو پانی سمندروں میں پایا جاتا ہے وہ پانی اتنا نمکین ہے کہ اس کو پینا ،اور اسی پانی کو اور بھی مختلف کاموں کے لئے استعمال کرنا مثلا اس پانی سے اب پاشی ،اور اس پانی کو کارخانوں میں استعمال کرنا نا ممکن ہے کیونکہ وہ انپی اس قابل ہوتا ہی نہیں ہے کہ اس کو استعمال میں لایا جاۓ اور جو بھی پانی ہم لوگ اپنی زندگی میں اور روز مرہ کی روٹین میں استعمال کرتے ہیں اس پانی کا ایک ،ایک قطرہ پھر سے دوبارہ سمندوروں میں واپس چلا جاتا ہے اور پھر اسی طرح سے پانی بار ،بار استعمال ہوتا رہتا ہے اب ایسا نہیں ہے کہ دنیا میں تازہ پانی کی کوئی کمی ہے یا پھر تازہ پانی نہیں ملتا ہے بہت سی ایسی جگہیں ہیں کہ جہاں پر تازہ پانی پایا جاتا ہے لیکن اس کے بر عکس بہت سی جگہیں ایسی بھی ہیں کہ جہاں پر پانی کی بہت ہی زیادہ قلت ہے بہت سے علاقے اور بہت سے لوگ پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں اور ان کے لئے پانی ایک بہت بڑا مسلہ بنا ہوا ہے

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160