(شیف جیٹ ٹافیوں کی تھری ڈی پرنٹنگ سے تیاری (حصہ اول

Posted on at


آج کل تھری ڈی پرنٹرز کا استعمال عام ہوتا جارہا ہے۔ ان کی مدد سے امکان سے لے کر ہوائی جہازوں تک کے پرزے بنائے جارہے ہیں۔ اگرچہ یہ کام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ لیکن اس میں پیش رفت دیکھتے ہوئے یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ بہت جلد تھری ڈی پرنٹرز کا استعمال ہر قسم کی اشیا کی تیاری کے لئے کیا جانے لگے گا۔



ایسے میں ٹیکنالوجی کے ماہرین تھری ڈی پرنٹرز میں نئے سے نئے فیچرز متعارف کرا رہے ہیں۔ تھری ڈی پرنٹنگ کے لئے ابتدائی طور پر پلاسٹک کا استعمال کیا جاتا تھا۔



لیکن ظاہر ہے کہ اس سے عمارتوں کی تعمیر یا یوں کہہ لیجئے کہ پرنٹنگ ممکن نہیں تھی اس لئے ایسے پرنٹرز بنائے گئے جن میں تعمیراتی میٹریل کا استعمال کرکے باقاعدہ مکانات بنائے جاسکیں، اس طرح تھری ڈی پرنٹرز میں دھائی مٹیریلز کا استعمال بھی کیا جانے لگا تا کہ ان کے ذریعے گاڑیوں اور ہوائی جہازوں کے پرزے تیار کئے جاسکیں۔



لیکن کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ ان تھری ڈی پرنٹرز کی مدد سے اشیائے خوردنوش کی تیاری بھی ممکن ہوسکے گی۔ حال ہی میں ایک بالکل الگ قسم کا تھری ڈی پرنٹر متعارف کروایا گیا ہے جسے ‘‘ شیف جیٹ پرنٹر ’’ کا نام دیا گیا ہے۔




About the author

160