!.....پانی کا استعمال .....اور اس کی اہمیت ......حصّہ دوم

Posted on at


!....پانی کا استعمال ...اور اس کی اہمیت 

 

 

اب جیسے کہ پانی بہت بڑی نعمت ہے ویسے ہی بارش بھی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور یہ تو سب جانتے ہیں کہ بارش کی ہماری زندگی اور اناج پیدا کرنے میں کتنی اہمیت ہے مگر بہت سے علاقے ایسے بھی ہیں کہ جہاں پر بارش کا تصور بھی بہت مشکل ہے بہت سے خشک علاقے ایسے بھی ہیں کہ جہاں پر بارش ہوتی ہی نہیں ہے اور بہت سے علاقے ایسے بھی ہیں کہ جو کہ ہمیشہ ہی خشک رہتے ہیں اور کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جو کہ ہر وقت پانی میں ہی گھرے رہتے ہیں بس کہیں پر پانی کا اضافہ ہے اور کہیں پر پانی کی قلت ہے اب مثال کے طور پر کوئی بھی ایسا علاقہ کے جہاں پر بارش بہت زیادہ ہوتی ہے اور پھر اچانک سے وہی علاقہ خشکی میں تبدیل ہو جاتا ہے اور پھر ہوتا کیا ہے پھر ہوتا یہ ہے کہ وہی پانی دوسرے خشک علاقے میں سیلاب کی صورت میں نمودار ہوتا ہے

 

 

 

 

بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ دریاؤں اور جھیلوں کے گریب رہتے ہیں پھر ان لوگوں کے یہ بات خطرے کا سبب بن جاتی ہے اب جہاں فیکٹریوں نے شہروں میں لوگوں کو بلکے بے تحاشہ لوگوں کو روزگار بھی دیا ہوا ہے مگر اس کے علاوہ فیکٹریوں کا بہت نقصان بھی ہے اور وہ بھی اس صورت کہ فیکٹریوں کا فالتو فضلان پھر ان ہی دریاؤں میں پھینک دیا جاتا ہے جس وجہ سے پانی گندا اور بہت ہی نقصان دہ ہو جاتا ہے اب پانی تو ایسی چیز ہے کہ اس کو تو ہر صورت ہی استعمال کرنا ہوتا ہے پھر ہوتا کیا ہے کہ پھر لوگ صاف پانی تلاش کرنے کے لئے کوئی نیے طریقے دیکھنے لگ جاتے ہیں کہ جس سے ہماری پانی کی ضروریات پوری ہو سکیں کیونکہ پانی ضرورت کم نہیں ہو رہی بلکے ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ ،ساتھ بڑھ رہی ہے اسی لئے ہمیں چاہئے کہ ہم پانی کی سہی اہمیت کو سمجیں اور اس کا استعمال بلکل سہی سے کریں کیونکہ جیتا ہمیں اسکی اہمیت کا اندازہ ٹھیک سے ہو گا ہم اتنا ہی سہی سے اس کا استعمال اور اس کو محفوظ کر سکیں گیں

 

 

 

 

اب یہ بات تو ہر انسان ہی بہت اچھے سے جانتا ہے کہ پانی انسانی جسم کی نشونما کے لئے بھی بہت زیادہ ضروری ہے اب پاکستان کے ڈاکٹروں کا کہنا یہ ہے انسانی جسم میں پانی کی مقدار ٦٥ فیصد ہے مگر مغربی ڈاکٹروں کی راۓ اس بارے میں بلکل مختلف ہے ان کا یہ کہنا ہے انسانی جسم میں پانی کی مقدار ٧٠ فیصد ہے مگر جو بھی ہے یہ بات تو بلکل حقیقت ہے کہ پانی کے بغیر انسانی زندگی نا مکمل ہے اور دماغ جس کی مدد سے انسان ہر کام کرتا ہے اور اسی کی وجہ سے انسان چلاتا ،پھرتا سوچتا ،سمجتا اور ہر کام کرتا ہے اس دماغ کا تین فیصد حصّہ پانی پر مشتمل ہے جیسے پانی کی اہمیت انسان کی زندگی میں بہت زیادہ ہے ویسے ہی خوراک بھی ایسی چیز ہے کہ جس کے بغیر انسان نہیں رہ سکتا ہے مگر اس سب کے باوجود بھی انسان خوراک کے بغیر بھی ستر دن تک زندگی کی گاڑی کو چلا سکتا ہے مگر پانی ایسی چیز ہے کہ جس کے بغیر انسان ٧٢ گھنٹے بھی نہیں زندہ رہ سکتا ہے اور ہر انسان یہ کوشش کرے کہ وہ کم از کم بھی دن میں آٹھ گلاس پانی کے ضرور استعمال کرے جو کہ ڈاکٹر بھی بولتے ہیں مگر بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ پانی پینے میں بھے بے احتیاطی کرتے ہیں اور کم پانی پیتے ہیں ٹھنڈے پانی سے بہتر نیم گرم پانی ہے اگر وہ پیا جاۓ تو زیادہ بہتر ہے اس سے وزن بھی نہیں بڑھتا ہے خیر اگر انسان زیادہ پانی استعمال نا کر سکے تو پھر وہ ٹماٹر ،یا پھر دوسری سبزیوں اور پھلوں کے جوس استعمال کر لے اور پانی جو کہ انسانی جسم کے لئے تو بہت فاہدہ مند تو ہے ہی مگے اس سے جلد بھی بہت اچھی ہوتی ہے

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160