خوبصورتی میں اضافے کا شرمناک ترین طریقہ، خاتون جلد کو بہتر بنانے کیلئے کیا چیز چہرے پر لگاتی ہے؟ جان کر کوئی بھی گھبرا جائے

Posted on at


ندن (نیوز ڈیسک) چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے آپ نے جعلی اور مضر صحت مصنوعات کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن ایک برطانوی بیوٹی ایکسپرٹ اور گلیمر ماڈل نے خواتین کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے انتہائی غلیظ پراڈکٹ متعارف کروادی ہے اور ویب سائٹ یوٹیوب پرفخریہ طور پر اس کی تشہیر بھی کی جا رہی ہے۔

مزید جانئے: وہ 4باتیں جو آپ کو شادی سے قبل ہی اپنے ہمسفر سے ضرور طے کرلینی چاہئیں 
جریدے ڈیلی میل کے مطابق 28 سالہ بیوٹی ایکسپرٹ ٹریسی کس نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو میں چہرے پر انسانی سیمن مل کر خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا طریقہ متعارف کروایا ہے۔ ٹریسی کا کہنا ہے کہ یہ چیز جلد کو قدرتی طور پر خوبصورت اور چمکدار بنانے کا بہترین نسخہ ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اس کا ایک مرد دوست اسے روزانہ سپرم فراہم کرتا ہے جسے وہ اپنی جلد پر ملتی ہے اور یہ نسخہ روزانہ 20منٹ کے لئے اپنی جلد پر لگائے رکھتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگرچہ اکثر لوگوں کو یہ آئیڈیا پسند نہیں آتا لیکن وہ اسے کیمیکل سے پاک ایک قدرتی چیز بتاتی ہے جو کہ انسانی جلد کو تروتازہ رکھنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔
ٹریسی ویڈیو میں یہ غلیظ مادہ اپنے چہرے پر مل کر دکھاتی ہے اور کہتی ہے کہ اسے 20منٹ تک جلد پر لگائے رکھنے کے بعد نیم گرم پانی سے دھو دینا چاہیے۔ گلیمر ماڈل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی شاندار چمکتی ہوئی جلد کا اصل رازیہی نسخہ ہے۔ دوسری جانب کچھ اور ماہرین نے بھی اس غلیظ نسخے کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں پائے جانے والے پروٹیولائیٹک انزائم، زنک، میگنیزیم، کیشلیم، پوٹاشیم اور فرکٹوز جلد کی تازگی، صحت، ملائمت اور چمک برقرار رکھنے میں کردار اداکرتے ہیں۔



About the author

160