خاک تدبیر ہوا کرتی ہے

Posted on at


خاک تدبیر ہوا کرتی ہے
ہونی تو ہوکے رہا کرتی ہے

شام ہوتے ہی مرے جسم کی دھوپ
میرے سائے میں چھپا کرتی ہے

نقش منزل کے مٹا دینے کا
کام رستوں میں ہوا کرتی ہے

کھڑکیاں کھولکےرکھتی ہوںمگر
اک گھٹن دل میں رہا کرتی ہے

فرق رشتوں میں جو آجاتاہے
گھر میں دیوار اٹھاکرتی ہے

اب ہوائیں بھی دریچوں کا حیاء
دیکھ کر حال ہنسا کرتی ہیں



About the author

160