(شیف جیٹ ٹافیوں کی تھری ڈی پرنٹنگ سے تیاری (حصہ دوئم

Posted on at


یہ پرنٹر نہ تو کاغذ پر پرنٹنگ کے لئے استعمال کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے ذریعے مکانات یا گاڑیوں کے پرزوں کی تھری ڈی پرنٹنگ کی جائے گی۔ بلکہ یہ تو کینڈی یعنی ٹافیاں بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ کیوں ہے نہ عجیب اور انوکھی بات۔ شیف جیٹ ایک ایسا پرنٹر ہے جو کسی بھی شکل میں مختلف فلیورز کی کینڈی اور چاکلیٹ تیار کرسکتا ہے۔



اس لئے وہ تمام اجزا جو کسی بھی چاکلیٹ یا کینڈی میں استعمال کئے جاتے ہیں پرنٹر میں ڈال دیئے جائیں گے اور اس کے بعد یہ ان تمام اجزا کی مدد سے منتخب کی گئی اشکال میں چاکلیٹ یا ٹافیوں کی تیاری شروع کر دے گا۔



اس مقصد کے لئے شیف جیٹ میں کئی ڈیزائن فیڈ ہیں جبکہ اس کے پروگرام ایبل فیچر کی مدد سے صارف اپنے الگ ڈیزائن کی کینڈی پر بھی تیار کرسکتا ہے



اس منفرد پرنٹر کی قیمت پانچ ہزار امریکی ڈالرز بتائی جارہی ہے۔ یہ پرنٹر خاص طور پر ان کی توجہ کا مرکز ہے جو لوگ بیکری چلاتے ہیں۔ 



About the author

160