اگست اور ستمبر میں مون سون کی بارشوں سے تباہی

Posted on at


 

بارش اللہ تعالی کی رحمت ہے پاکستان کے اکثر علاقوں میں بارانی زمینیں ہیں جن کو مناسب وقت پر بارش کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ فصل اچھی ہو سکے پاکستان میں یوں تو بارشیں جولائی کی پندرہ سے لے کر اگست کی پندرہ تک ساون کے مہینے میں خوب برستی ہے لیکن اس سال اس مہینے میں بہت کم بارشیں ہوئین جب بھی ساون کا موسم آتا ہے تم لوگ بارشوں سے اپنے لیے حفاظتی انتظامات کر لیتے ہیں

اس سال جب ساون کا موسم ختم ہوا تو اگست کی ۲۲ تاریخ کو خیبر پختونخواہ کا موسم یکسر اس وقت تبدیل ہو گیا جب مون سون کی طوفانی بارشوں نے یہاں کا رخ کیا اور ان بارشوں نے پورے صوبے میں تباہی مچا دی ان بارشوں کے ساتھ ایک سخت قسم کا طوفان بھی تھا جس سے پشاور میں کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئی اور تقریبا ۱۰ جابحق ہوئے ان بارشوں سے ہمارے شہر ہری پور میں بھی کافی نقصان ہوا بجلی کے پول گرگئے جس سے پورے شہر میں بجلی دو دن بند رہی اور سڑکوں پر درخت کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا

ابھی لوگ بارشوں سے صوبہ خیبر پختونخواہ مین ہونے والی تباہی کے بارے ہی باتیں کر رہے تھے کہ ان مون سون کی بارشون نے صوبہ پنجاب کا رخ کر لیا اور ۳ ستمبر کو بارشوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوا ان بارشوں سے لاہور جیسے بڑے شہر کی اکثر سڑکین پانی کھڑا ہو نے کی وجہ سے بند ہو گئی پنجاب میں تین دن تک مسلسل بارش ہوتی رہی ان بارشوں سے پورے صوبہ پنجاب میں ۳۴ افراد جابحق ہوئے لوگوں بارش رکنے کے لیے مسجدوں مین دعا مانگنا شروع کر دی اللہ تعالی تمام مسلمانوں کا اپنے حفظ امان میں رکھے۔

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160