٦ ستمبر اور ١٠ کروڑ عوام کا جذبہ

Posted on at


ستمبر ١٩٦٥ میں بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مادر وطن پر جب حملہ کیا تو وطن کے بیٹوں نے جرات اور شجاعت کی وہ داستانیں رقم کیں کہ جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی. دشمن کو اپنی بڑی فوج پر ناز تھا تو وطن عزیز کو اپنے بیٹوں پہ یقین.
اور وقت نے پھر یہ ثابت کر دیا کہ ان کے ناز پر ہمارا یقین بھاری تھا. ایوب خان کا ٦ ستمبر کے خطاب نے پاکستانی عوام جو کے اس وقت ١٠ کروڑ کی تعداد میں تھے کو وو جذبہ عطا کیا جس نے پورے پاکستان کو متحد کر دیا. عوام نے اپنی فوج سے محبّت میں وہ کارنامے انجام دیے جو کہ رہتی دنیا تک دوبارہ تب تک شائد نہ انجام دیے جا سکیں جب تک یہی قوم ان کو نہ دوہراۓ.


کہتے ہیں کہ عوام اپنے گھروں سے فوجی بھائیوں کے لئے اپنے گھروں سے تحفہ پیک کر کے لاتے جن میں ان کے لئے خانے کی چیزیں اور دوسری ضرورت کی چیزیں ہوتی. سیالکوٹ کے سیکٹر پر عوام لاٹھیاں اٹھا کر فوج کے شانہ بہ شانہ لڑنے پہنچ گے. جن کو پاک فوج نے بری مشکل سے یہ کہ کر بھیجا کہ اپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے. اپ گھر بیٹھ کر یہ کام سرانجام دیں.
میرے ابو بتاتے ہیں کہ وہ بہت چھوٹے تھے جب جنگ ہوئی تھی اور انھیں یہ یاد ہے کہ گاؤں کے بڑے اپنی اپنی رائفلز لے کر گاؤں سے دور گے تھے یہ کہ کر کہ ہم دشمن کے جہاز گرائیں گے اور مے بہت رویا تھا کہ مے بھی جون گا لکن میرے ابو مجھے چھوڑ کر چلے گۓتھے. تو یہ وو جذبہ تھا جس کے آگے ہندوستانی فوج کیا دنیا کا کوئی فوج نہیں جیت سکتی.


یہ بات بھی ان ریکارڈ ہے کہ پاکستانی خواتین نے اپنے زیور اپنی فوج کی خدمات میں پیش کیا. حالانکہ سب جانتے ہیں کہ ساؤتھ ایشیا میں خواتین اپنے زیور سے کس حد تک پیار کرتی ہیں. اس جنگ میں پاکستان کا ساتھ تو شہدا بدر نے بھی دیا. ارے کیسے پھر یہ بیواکوف ہندوستانی فوج ہم سے جیت سکتی تھی. ایک جنگی قیدی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ "ہندوستانی فوج پاکستانی فوج کے ان سپاہیوں سے بہت تنگ تھی جو کہ تلواروں سے لڑتے تھے اور ان کی تلواروں سے آگ نکلتی تھی."


ایوب خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ یہ ١٠ کروڑ پاکستانیو کے امتحان کا دن ہے اور ماشاللہ پاکستانی قوم کو الله نے اس امتحان میں سرخرو کیا. اور اس بات پہ ہم سب الله کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے.

 

 

میرے پچھلے بلاگز کو پڑھنے اور شئیر کرنے کے لئے یہ لنک استمال کریں:
http://www.bitlanders.com/sahar917/blog_post

آپ اپنی راۓ کا اظہار یہاں کر سکتے ہیں:
فیس بک www.facebook.com/sahar.fatima.73932
ٹویٹر sahar awan



About the author

Sahar_Fatima

I am Sahar Fatima. And I am interested in bloging.

Subscribe 0
160