معذور بچے

Posted on at


ڈاکٹرز کے مطابق جب خاندان میں شادیاں ایک لمبے عرصے تک جاری رہیں تو ایک وقت آتا ہے کہ اس خاندان میں پیدا ہونے والے بچے معذور ہوتے ہیں. یہ معذوری کسی بھی کسم کی ہو سکتی ہے. ذہنی بھی اور کسی اور قسم کی بھی. میں ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں جس میں گزشتہ ٤٠/٥٠ سال سے خاندان میں ہی شادیاں ہو رہی ہیں لیکن ہمارے خاندان میں تو الحمدللہ ایسا کوئی مسلہ نہیں ہوا
ہاں البتہ میرے ابو کے دوست کے خاندان میں یہ مسلہ ضرور ہے. مرے ابو کے دوست کے ٥ بیٹے اور ١ بیٹی ہیں جن میں سے ٤ بیٹے ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہو چکے ہیں. ان کے بچے جب چھوٹے ہوتے تو بلکل ٹھیک ہوتے لکن جسے جیسے بڑے ہوتے جاتے ان کے ساتھ مسائل ہونا شروع ہو جاتے. اور تقریباً ١٠/١٢ سال کی عمر میں وہ چلنے پھرنے کے قبل نہیں رہتے اور ذہنی طور پر بھی معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں.
اس کے علاوہ میں ایسی ہی ایک اور فیملی کے بڑے میں جانتی ہوں کہ جن کے بچے بھی پیدا تو بلکل ٹھیک ہوتے ہیں لکن بعد مے کسی نہ کسی طرح کی معذوری کا شکار بن جاتے ہیں. اس فیملی میں اندھے پن کا مسلہ ہے. اور یہ مسلہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ ہوتا ہے. ان کی بیٹیاں بھی بچپن میں بلکل ٹھیک ہوتی ہیں اور اسکول جاتی اور بہت لائق ہوتی ہیں لیکن جب وہ چھٹی ساتویں کلاس میں ہوتی ہیں تو ان کی نظر کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور تقریباً ٢٠/ ٢٢ سال کی عمر میں ان کی نظر بلکل ختم ہو جاتی ہے.


لیکن ان میں سے پہلے کیس میں تو خاندان میں شادیاں ہوتی تھیں لیکن دوسرے میں ایسا نہیں ہوتا. لہٰذا بچوں کی ذہنی یا جسمانی معذوری میں خاندان میں شادیوں کا عمل دخل ہونا مکمل طور پر ثابت نہیں ہوتا. اور توہم پرستی میں لوگ ایسی معزوروں کو الله کی ناراضگی یا بزرگ کی بد دعا کہتے ہیں.

 

وجہ جو بھی  ہو معذور بچے والدین کے لئے اور پورے خاندان اکے لئے آزمائش ہوتے ہیں. کچھ والدین تو ان بچوں کی مناسب دیکھ بھال اور مناسب تربیت کر کے ان کو  مفید شہری بنا دیتے ہیں اور کچھ والدین اپنی  کوتاہیوں کے سبب ان بچوں کو اس سے بھی زیادہ معذور بنا دیتے ہیں کہ جتنے وہ ہوتے ہیں.

 

 

میرے پچھلے بلاگز کو پڑھنے اور شئیر کرنے کے لئے یہ لنک استمال کریں:
http://www.bitlanders.com/sahar917/blog_post

آپ اپنی راۓ کا اظہار یہاں کر سکتے ہیں:
فیس بک www.facebook.com/sahar.fatima.73932
ٹویٹر sahar awan



About the author

Sahar_Fatima

I am Sahar Fatima. And I am interested in bloging.

Subscribe 0
160