(گوگل کارڈ بورڈ (حصہ اول

Posted on at


ورچوئل ریالٹی کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بڑے پیمانے پر ورچوئل ریالٹی ہیڈ سیٹ متعارف کرائے جارہے ہیں اور ان کی فروخت بھی ہورہی ہے۔ ظاہر ہے اس کے استعمال کنندگان میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ خاص طور پر ‘‘ آکلس رفٹ ’’ نامی ہیڈ سیٹ کی کامیابی نے ورچوئل ریالٹی کے میدان میں نئی سمتوں کا تعین کیا ہے۔



ورچوئل ریالٹی کا تصور اگرچہ کئی برس پہلے پیش کیا گیا تھا لیکن اس وقت سے لے کر اب تک جو بھی ہیڈ سیٹس بنائے جاتے ہیں ان کی ایک طرف تو قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے اور دوسری طرف ان کا وزن بھی بہت زیادہ ہوتا ہے اور انہیں پہننے والے اکثر سر اور گردن میں تکلیف کی  شکایت کرتے ہیں۔ ‘‘ آکلس رفٹ ’’ کی ٹیکنالوجی میں خاص طور پر ان باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔



تاہم ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی کا بنیادی اصول وہی رکھا گیا ہے جو اس سے قبل تھا۔



اس لئے اس کا سائز بھی بڑا ہے ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی میں ایسی تبدیلیاں کی جائیں جن کے ذریعے ایک طرف تو اس کی ویمت کم ہو اور دوسری طرف اس کا استعمال بھی آسان ہوسکے۔



About the author

160