"معجزہ،زندگی بدل دیتا ہے "

Posted on at


     "معجزہ،زندگی بدل دیتا ہے "

ایک کہانی جو ایک معجزے سے کم نہیں .یہ واقعہ رمضان کے مہینے میں پیش آیا .ایک بچی جو نوسال کی تھی .قرآن پاک اسے  حفظ تھا .ایک بہت ہی غریب گھرانے سے تعلّق رکھتی تھی اس کی ماں بھی بہت صبر و ہمت والی خاتون تھی اسکا باپ شرابی تھا .جب رمضان کا چاند نظر آیا تووہ ماں کے پاس آ کر بیٹھ گی اور کہنے لگی کہ "ماں میں بھی کل روزہ رکھوں گی

بچی کی صبح ماں کے ساتھ اور دوپہر بچوں کےساتھ کھیلتے ہوے گزری .جب شام ہوئی تووہ بھوک سے نڈھال ہو کر چارپائی پر گر گی 

 

.ماں نے گھر سے کچھ سامان اٹھا کر باپ کو دیا اور کہا کہ بچی کا بھی روزہ ہے تو کچھ کھانے کے لئے لےآؤ.مگر جو پیسہ سامان بیچ کر ملا وہ بھی وہ شراب نوشی میں اڑا آیا بچی کی بری حالت دیکھ کر ماں نے پانی پلانے کی کوشش کی مگر بچی نے روزہ نہ توڑا  اور اسی حالت میں الله کو پیاری ہو گئی  ..شوہر کا انتظار کرتے کرتے آذانیں  ہوگیئں

.بچی کی ایسی موت ماں برداشت نہ کر سکی اور وہ بھی الله کو پیاری ہو گی

جب باپ شراب کے نشے میں جھو متا ہوا گھر میں داخل ہوا تو لاشوں کو دیکھتے ہی اسکے ہوش اڑ گئے.اور سر کو پکڑ کر رونے لگا اور الله سے اپنے گناہوں کی معافیمانگنے لگا ،اتنے میں لاشوں پر ایک روشنی سی  چھا گئی اور وہ دونوں زندہ ہو گیئں

"الله تعالی بڑا رحیم و کریم ہے اگر وہ بخشنے پر آئے تو انسان کے پہاڑ جتنے گناہ بھی بخش دیتا ہے"    



About the author

160