عمران خان کو شادیوں کی پیشکش

Posted on at


عمران خان کو شادیوں کی پیشکش


 




پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین جناب عمران خان کو ملک بھر سے شادیوں کی پیشکش آنے لگی یہ تب سے شروع ہوا جب عمران خان نے اسلام اباد میں دھرنے میں اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیسے ہی ہمارا دھرنا کامیاب ہو گا اور حکومت ہماری شرائط مان لے گی اور نیا پاکستان بن جائے گا تو میں بھی سکون میں آجاوں گا اور شادی کر لوں گا یہ بات عمران خان صاحب نے میڈیا چینل کے سامنے لایو اور اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بولی تھی انہوں نے شاہد یہ بات مزاق مین ہی کی تھی پہلے تو ان کی اس بات کا خوب مزاق آرایا گیا اور اس بات کے بارے میں عمران خان صاحب نے بھی کہا تھا کہ مین نے یہ بات مزاق میں کی ہے۔


 



 



 



لیکن ان کی یہ شادی والی بات شاہد کچھ لوگوں نے اور ان کی پارٹی کے کارکنان نے سچ سمجھ لی اور پھر ان کی اس آفر کا کچھ لوگ بے صبری سے انتظار کرنے لگے پہلے آفر عمران خان کے دھرنے میں گئی ہوئی ایک لڑکی نے کی اس لڑکی نے ایک ٹٰی وی کے نیوز چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا وہ عمران خان کو پسند کرتی ہیں اور ان سے شادی کرنے کی خواہش مند ہیں اور چاہتی ہیں کہ جلدی نیا پاکستان بن جائے تاکہ عمران خان صاحب اس لڑکی سے شادی کر لے دوسرے آفر پاکستان کی مشہور ادا کارہ میرا نے کی ان کا کہنا تھا کہ اگر نیا پاکستان جلد از جلد بن گیا تو میں عمران خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ان کی اس آفر کا جواب عمران خان صاحب نے یہ کہتے ہوئے دیا کہ میں ابھی نیا پاکستان بنانے میں مصروف ہوں اور میرا نے ان کو شادی کی آفر کر کے اچھا مزاق کیا ہے۔


 



 


 




About the author

160