پاکستانی نژاد گلوکارزین ملک ایشیا کے پرکشش مرد قرار،علی ظفر کا تیسرانمبر

Posted on at


پر کشش مردوں کی فہرست میں دوسرا نمبر بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نے حاصل کیا۔فوٹو:فائل

لندن: پاکستانی نژاد گلوکارزین ملک رواں برس ایشیا کے پرکشش ترین مرد قرار پائے ہیں جب کہ علی ظفر فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

برطانوی ہفت روزہ اخبار ’’ایسٹرن آئی‘‘ کی جانب سے کئے گئے سالانہ سروے کے مطابق ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست میں پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارزین ملک پہلے نمبرپرہیں، گزشتہ برس پہلے نمبر پر رہنے والے بھارتی اداکار ہریتھک روشن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

پرکشش مردوں کی فہرست میں فواد خان چھٹے، سلمان خان ساتویں، شاہد کپور آٹھویں اور شاہ رخ خان نویں نمبر پر براجمان ہیں۔ اس کے علاوہ فہرست میں رنویر سنگھ، رنبیر کپور، ورون دھون اور اکشے کمار بھی شامل ہیں تاہم 50 پرکشش مردوں میں صرف ایک کرکٹر ویرات کوہلی ہی جگہ بناپائے ہیں۔



About the author

160