(گوگل کارڈ بورڈ (حصہ دوئم

Posted on at


پہلے حصے میں موجود ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل نے حال ہی میں ایک ایسا آلہ متعارف کرایا ہے جس جس کے ذریعے ورچوئل ریالٹی کو سستا اور استعمال میں آسان بنایا جاسکتا ہے۔ اس آلے کو ‘‘ گوگل کارڈ بورڈ ’’ کا نام دیا گیا ہے۔



اس آلے کے ذریعے جو آئیڈیا پیش کیا گیا ہے امید ہے کہ وہ کامیاب ہوگا۔ کیونکہ آج کل زیادہ تر لوگوں کے پاس اس سے مطابقت رکھنے والے اسمارٹ فونز موجود ہیں۔ اس کا مطلب یہ کہ اب صرف دس ڈالرز کے خرچ سے ورچوئل ریالٹی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔



اس برس کے آغاز پر کانفرنس میں ‘‘ گوگل کارڈ بورڈ ’’ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے گوگل نے منصوبہ بنایا کہ ‘‘ گوگل کارڈ بورڈ ’’ کے ڈیزائن کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا جائے تاکہ کوئی بھی اسے ڈائون لوڈ کرکے اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے ورچوئل ریالٹی ہیڈ سیٹ بنالے۔



اسے بنانے کے لئے ایک کٹ بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ جس کے ذریعے بہت کم قیمت میں ورچوئل ریالٹی ہیڈ سیٹ تیار کیا جاسکے گا۔ اس ہیڈ سیٹ میں اسمارٹ فون نصب ہوجائے گا اور یہ ایک الیکٹرانک دور بین کی طرح کا آلہ بن جائے گا۔



About the author

160