حکمران اور تعلیم

Posted on at


نیلسن منڈیلا کے مطابق دنیا کو بدلنے کے لئے سب سے بڑا ہتھیار تعلیم ہے. اگر تعلیم دنیا کو بدل سکتی ہے تو ہمارا پاکستان تو دنیا سے چھوٹا ہے. لہٰذا پاکستان کو بھی تعلیم سے بدلا جا سکتا ہے. لکن بدقامتی سے ہمارے لیڈروں نے کبھی اس طرف توجہ نہیں دی. ان بیچاروں کے اور بھی کام ہوتے ہیں ناں. انھوں نے کرپشن کرنی ہوتی ہے انھوں نے دوسرے ملکوں کے دورے کرنے ہوتے ہیں. انھوں نے اپنے رشتے داروں کو بڑے نرے عہدے دلوانے ہوتے ہیں ان کے پاس کہاں وقت ہوتا ہے.
اگر گزشتہ یعنی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی بات کی جاۓ تو وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی تو ہمارے لاڈلے وزیر اعظم تھے انھیں باتیں کرنا بہت اچھا لگتا تھا تو اس لئے بیچارے رپورٹروں کو بیان ہی دیا کرتے تھے اور رہی بات وزیر تعلیم کی تو معاف کیجئے گا ان کا ہمیں پتا ہی نہیں کہ تھے بھی کہ نہیں. زرداری صاحب نے تو پارلیمنٹ کو اختیارات ڈے کر اتنا بڑا احسان کر دیا تھا کہ انھیں مزید احسان کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی جو وہ تعلیم عام کرنے کے لئے کچھ کر کے ہمارے اوپر کوئی اور احسان فرماتے.

   
جب وقت آیا ٢٠١٣ کے الیکشن کا تو جناب گیلانی صاحب نااہل ہو گے اور گوجر خان کے راجہ صاحب ہمارے وزیر اعظم بن گے اور انھوں نے وہ ترقیاتی اور تعلیمی منصوبوں کے اعلانات کیے کہ کیا بتوں. لکن ہماری بدقسمتی کہ ان کی حکومت کے تب ٢ مہینے ہی رہ چکے تھے جس کی وجہ سے کسی ایک پر بھی کام نہ شروع ہو سکا. مئی میں الیکشن ہوے اور پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت تشکیل پائی. الیکشن مہم میں تمام پارٹیوں نے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے بڑے دعوے کیے لیکن حکومت ب'نے کے بعد اپنے دعوی کو عمران خان کے سوا کوئی سچ نہ ثابت کر سکا.

   

نواز شریف صاحب نے تو وزیر اعظم بنتے ہی غیر ملکی دورے شروع کر دیے اور اپنے وادے ایسے بھلا دیے جیسے کوئی برے خواب کو بھلا دیتا ہے. اب ہماری آخری امید عمران خان ہی ہیں. 

 

 

میرے پچھلے بلاگز کو پڑھنے اور شئیر کرنے کے لئے یہ لنک استمال کریں:
http://www.bitlanders.com/sahar917/blog_post

آپ اپنی راۓ کا اظہار یہاں کر سکتے ہیں:
فیس بک www.facebook.com/sahar.fatima.73932
ٹویٹر sahar awan



About the author

Sahar_Fatima

I am Sahar Fatima. And I am interested in bloging.

Subscribe 0
160