(گوگل کروم کاسٹ (حصہ اول

Posted on at


آج کل مارکیٹ میں اینڈ رائڈ اسمارٹ فونز، اسمارٹ گھڑیاں اور ایسی ہی کئی برقی مصنوعات عام ہیں۔ جن کی مدد انسانی زندگی میں بہت سی سہولتیں پیدا ہوگئی ہیں۔ اینڈ رائڈ ٹی وی میں یہ سہولت ہوتی ہے کہ اس پر وہ تمام ایپلی کیشنز چلتی ہیں جو کسی بھی اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ میں استعمال کی جاتی ہیں۔



ان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا استعمال بہت سہل ہوجاتا ہے بلکہ ایک ہی وقت میں پورا گھر سکائپ اور ایسی ہی دوسری ایپلی کیشنز سے مستفید ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جب بھی کوئی چاہے اپنے اینڈ رائڈ ٹی وی کو وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنیکٹ کرکے یوٹیوب، ڈیلی موشن اور اس جیسی دیگر سائیٹوں سے اپنی پسند کے ٹی وی پروگرامز فلمیں اور دیگر ویڈیوز دیکھ سکتا ہے۔



تاہم ابھی اینڈ رائڈ ٹی وی سیٹس کی قیمت عام ایل ای ڈی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اسی لئے ابھی ان سے لظف اندوز ہونا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ ظاہر ہے کہ اس طرح زیادہ ترلوگ بغیر کمپیوٹر کے انٹرنیٹ سے کوئی بھی فلم یا کوئی دوسری ویڈیو اپنے ٹی وی اسکرین پرنہیں دیکھ سکتے لیکن عام ایل ای ڈی رکھنے والوں کو بھی مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔




About the author

160