بابا جی

Posted on at



بابا جی
آپ کا خطّ ملا
یوں لگا میرے گھر سے کوئی آ گیا
آپ کا خط میرے ہاتھ میں ہے
ایسا لگ رہا ہے آپ میرا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں
چھوڑنا نہیں
-
دو دن سے یہاں بارشیں ہو رہی ہیں
اور میں گھر میں بیٹھی ہوئی ہوں
-
اپنے گھر میں بارش میں کتنا نہاتی تھی
امّا ڈانٹتی تھی، مجھے اور مزہ آتا تھا
آسمان کی طرف دیکھ کے کہتی تھی
الله صاحب، اور بارش بھیجو
-
یاد ہے ابّا جی، ایک دن بہت بارش ہو رہی تھی
آپ کو مجھے سکول چھوڑنا تھا
آپ کے سائکل کے پہیے کی ہوا نکل گئی
وہ میں نے نکالی تھی
سکول نہیں گئی
اور بارش میں نہاتی رہی
-
بھائی ہمیشہ مجھ سے لڑ کر
مجھے گھر میں لے جاتا تھا
اور میں روتی ہوئی آ کر آپ سے لپٹ جایا کرتی تھی
-
بابا جی
یہاں کوئی مجھ سے لڑتا ہی نہیں
بہت خاموشی ہے
میں تو آپ کی لاڈلی تھی
پھر مجھے اتنی دور کیوں بھیج دیا
-
امّا کیسی ہے
کس کو ڈانٹی ہے
چڑیوں سے باتیں کون کرتا ہے
بکریوں کو چارا کون ڈالتا ہے
تمہاری پگڑی میں کلف کون لگاتا ہے
بہت کچھ لکھنا چاہتی ہوں بابو جی
لکھا نہیں جا رہا
تم سب بہت یاد آتے ہو
تمہاری لاڈلی
-
بابا جی،
ناراض ہو؟
اگر نہیں ہو تو اپنی لاڈلی کو خطّ کیوں نہیں لکھا
بہت ساری باتیں تمہیں بتانی ہیں
-
امّا سے کہنا اپنی ہری چادر تلاش کرنا چھوڑ دے
وہ میں نے چپکے سے اپنے بکسے میں رکھ لی
جب امّا کی یاد آتی ہے،
میں وہ چادر سونگھ لیتی ہوں
اور یوں لگتا ہے میں امّا کی بانہوں میں ہوں
-
تم نے جو قلم بھائی کے پاس ہونے پہ اس کو دیا تھا
وہ بھی میں لے آئی
اب بھائی قلم ڈھونڈے گا تو مجھے یاد کرے گا
-
تمہاری ٹوٹی ہوئی عینک بھی اپنے ساتھ لے آئی ہوں
سارا دن شیشے جوڑنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں
اور تم سامنے بیٹھے رہتے ہو
بابا جی انہی باتوں سے تو میرا دل کٹ جاتا ہے
-
بابا جی کل رات میں نے اک خواب دیکھا
تم، امّا، بھائی صحن میں بیٹھے بہت خوش نظر آئے
مگر میں اداس ہو گئی
آم کے پیڑ پہ جو میرا جھولا تھا ناں وہ نظر نہیں آیا
تم لوگوں نے ایسا کیوں کیا
اسے ڈلوا دو
میں اب بھی اسی جھولے پر بیٹھی ہوں
اور کچے آم توڑ کے کھانے لگتی ہوں
تم نے اچھا نہیں کیا بابا جی
تمہاری لاڈلی...

ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻣﻌﻠﻮﻡ_____________ ﺑﺎﭖ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ
ﮐﭽﮯ ﺁﻧﮕﻦ ﻣﯿﮟ _____ ﺑﯿﭩﯿﺎﮞ ﮐﯿﺴﮯ ﺟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ.....

کچھ تصویریں بولتی نہیں
چیختی ھیں...
پر ھم دیکھتے اور جانتے
ھوئے بھی ایسے انجان بن
جاتے ھیں. جیسے ھم پہ
ایسا وقت کبھی نہیں آ
سکتا...
ذرا سوچئے . اور اپنے اردگرد مستحق لوگوں کا ھر ممکن طریقے سے خیال رکھئے...


TAGS:


About the author

160