انسان خواب بہت دیکھتا ہے ، تعبیر کی جستجو میں جلتے بلتے اور چکنا چور ہوتے خواب !
یہ ٹوٹتے پھوتے خواب۰۰۰ خواہشوں کی اساس بھی ہوتے ہیں اور آنکھوں کا اثاثہ بھی ، اپنا اثاثہ کسے عزیز نہیں ہوتا ؟
مجھے بھی اپنے خواب بہت عزیز ہیں۰۰۰ زندگی کی طرح ۰۰۰ زندگی کے چہرے پر دہکتے مہکتے رنگوں اور ان رنگوں میں رقص رچاتی خوشبو کی طرح..!!
ذرا دیکهنا یہی زندگی ہے
یہ جو میں جی رہا ہوں...
زبان خاموش تھی اسکی مگر
وہ مجھے واپس بلانا چاھتا تھا!
ایک تو خود ہے شاعری جیسی
اس پہ وہ شاعری بھی کرتی ہے...
ﺱ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﺩ ﻣﮩﺮﯼ ﺗﮭﯽ..
ﭘﯿﺎﺭ ﮐﯽ ﺩﮬﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺩﮐﮭﺘﺎ..!!
ﺑﺎﺕ ﺗﻮ ﺑﮕﮍﻧﺎ ﺗﮭﯽ
ﺑﺎﺕ ﮨﯽ ﮐﭽﮫ ﺍﯾﺴﯽ ﺗﮭﯽ
ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
ﺩﻭ ﺩﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ
ﺗﯿﺴﺮﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ..!!
یقیں کی آخری حد تک
یقیں ہے اور دعویٰ بھی
کہ رخصت کرکے بھی اکثر
نظر کی آخری حد تک
مجھے وہ دیکھتا ہوگا ..!!
سنو پھولوں کی شہزادی
تم پہ اک نظم لکھنی ہے
تمھارے نام کرنی ہے
مگر مجھے لکھنا نہیں آتا
نہ ہی گہرائی ہے
میری باتوں میں
نہ کوئی سوز لہجے میں
نہ ہی ایجاز لفظوں میں
خوفِ انجام بھی ہے
اندیشہِ رسوائی ہے مجھے،
میں وہ شاعر ہوں کہ
دنیا نہ سمجھ پائی ہے مجھے
میں تجھے شعروں میں
کیسے ڈھالوں
کہ میرے لفظوں کی
حدوں سے ماورا ہو تم ...
جسے آج تک کوئی بھی مکمل نہ پڑھ سکا
وہ پر اســــــــــــرار تحریـــــــر ھوں میں...