ہم روزانہ ایسے بزرگ حضرات کو محنت مزدوری کرتے دیکھتے ہیں.

Posted on at


 کوئی موچی ہے' کوئی سبزی کی چھابڑی لیے بیٹھا ہوتا ہے' کوئی قلی بنا ہوتا ہے اور کوئی ٹیکسی چلا رہا ہوتا ہے. پتہ نہیں کیا کیا مجبوریاں ہوتی ہیں جو اس عمر میں یہ بزرگ حضرات محنت پر مجبور ہوتے ہیں...
آپ سب سے میری ایک گزارش ہے کہ ان حضرات سے ضرور کچھ نہ کچھ خرید لیا کریں اور بھاؤ کم کرنے پر اصرار نہ کیا کریں بلکہ ہو سکے تو دوچار روپے اگر آپ کے واپس آنے ہیں تو وہ ان سے نہ لیں. یہ آپ کی جانب سے ایک خاموش خدمت اورصدقہ ہو گا...
اتنی سی رقم سے نہ تو آپ غریب ہوں گے اور نہ ہی وہ بزرگ امیر ہو جائیں گے. ہاں آپ کی نیکیاں ضرور بڑھیں گی اور ان بزرگ حضرات کی زندگی میں آپ کی اس چھوٹی سی کاوش سے آسانیاں ضرور پیدا ہوں گی اور الله کے ہاں جو اجر آپ کو ملے گا وہ آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ ہے...
انشاء اللہ...



About the author

160