!........خواتین کے لئے بھی تعلیم بہت ضروری ہے .....حصّہ دوم

Posted on at


!....خواتین کے لئے بھی تعلیم بہت ضروری ہے 

 

 

پرائویٹ اور سرکاری عہدوں میں تو خواتین کام کر ہی رہی ہیں اب ایسا کوئی کام نہیں ہے جو خواتین نہیں کر سکتی ہیں چاہے وہ کام چھوٹا ہو یا پھر بڑا اب تو لڑکیاں ہوائی جہاز تک بھی اڑاتی ہیں جو کہ ایک بہت بڑی بات ہے اور بلکے بہت فخر کی بھی بات ہے نا صرف یہ بلکے خواتین پاک فوج میں بھی اپنی خدمات با خوبی انجام دے رہی ہیں اور یہ واقعی ہی بہت خوشی اور فخر کی بات ہےنا صرف یہی بلکے خواتین نے سیاست جیسے شعبے میں بھی خود کو منوایا ہے اور وہاں بھی بڑی خود عتما دی سے اگے بڑھی ہیں اور سب سے بڑی بات ہے کہ پاکستان میں بھی وزیراعظم خاتوں رہ چکی ہیں نا صرف یہی بلکے اس خاتوں کو ملکی اور غیر ملکی سہریت بھی حاصل ہوئی جو کہ واقعی بہت بڑی بات ہے اسی لئے اب خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہے کون سا ایسا شعبہ ہے جہاں پر خواتین نے خود کو نہیں منوایا اور یہ سب ان کی محنت لگن تو تھی ہی مگر اس کے علاوہ یہ سب تعلیم کی وجہ سے بھی تھا تعلیم واقعی انسان کو کہاں سے کہاں اور کس ممقام پر پہنچا دیتی ہے اور نا صرف یہی بلکے بہت سی خواتین ایسی ہیں جنہوں نے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کیا اب اگر تاریح کے حوالے سے دیکھا جاۓ تو نور جہاں ،ملکہ وکٹوریہ ،چاند بی بی ،رضیہ سلطانہ ،نا صرف یہی بلکے وزیراعظم اندرا گاندھی ،بلکے برطانیہ کی وزیراعظم تھیچر ،اور اس کے علاوہ اسرائیل کی وزیراعظم ترکی کی وزیراعظم اور بھی بہت سی خواتین ایسی ہیں کہ جنہوں نے خود کو منوایا اور یہ بھی ثابت کیا کہ عورتیں بھی بہت کچھ کر سکتی ہیں نا صرف مرد ہی یہ سب کر سکتے ہیں اور واقعی ان خواتین کی خدمات اور ذہانت کو سلام ہے کہ جنہوں نے اتنا کچھ کیا اور پوری دنیا میں خود کو منوایا بھی

 

 

 

 

پڑھی لکھی خواتین جو کہ اپنے گھر کو بھی اور بچوں کو بھی بہت اچھے سے دیکھتی ہیں اور اپنی گھر کی ذمہ داریوں کو بھی بہت اچھے سے نبھاتی ہیں نا صرف گھر بلکے اپنے ملک و قوم کی ترقی کے لئے اپنی خدمات بھی با خوبی انجام دے رہی ہیں مگر ان پڑھ خواتین ان خواتین کے مقابلے میں بہت مختلف ہیں ظاہر سی بات ہے ایک پڑھے لکھے اور ان پڑھ انسان میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے اب جیسے کہا جاتا ہے کہ اگر تم نے کسی ایک آدمی کو بھی پڑھایا تو اس نے صرف ایک ہی انسان کو تعلیم یافتہ بنایا مگر اس کے مقابلے میں اگر اپ نے کسی ایک بھی عورت کو تعلیم یافتہ بنایا تو صرف ایک عورت ہی نہیں بلکے پورے خاندان کو تعلیم یافتہ کرنے کے برابر ہے کیونکہ بچہ جو کچھ بھی سیکھتا ہے وہ زیادہ طر اپنی ماں سے ہی سیکھتا ہے کیونکہ بچہ باپ کی نسبت ماں کے ساتھ زیادہ وقت گزرتا ہے تو اس کی پہلے درس گاہ اس کی ماں ہی ہوتی ہے اور بچے اپنی ماؤں سے ہی عزت و احترم آداب و آداب جیسی ابتدائی تربیت حاصل کرتے ہیں

 

 

 

 

ایک مثال بہت مشہور ہے کہ انگریز ماں اپنے بچوں کو جو بات سب سے پہلے سکھاتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بڑوں سے بات چیت کرنے سے پہلے سر کا لفظ ضرور سکھاتی ہے اور اسلامی تربیت اس سے بھی لاکھ درجے اچھی ہے اور اس بات میں کوئی شک بھی نہیں ہے اسلام جیسا خوبصورت مذہب ہو ہی نہیں سکتا ہے خیر وہ ایسے کہ تعلیم یافتہ مائیں جب ان کے بچے بات چیت کرنا سکھ جائیں تو وہ ان کو صبح سویرے اٹھتے ہی مطلب جب بچے اپنے بستر سے سو کر اٹھتے ہیں تو وہ ان کو اپنے بڑوں کو سلام کرنے کی تربیت دیتی ہیں اور پھر ان کو نماز اور قرآن پاک پڑھنے کی بھی تربیت دی جاتی ہے اور نا صرف یہی بلکے اور بھی بہت سی اچھی باتیں ان کو سکھائی جاتی ہیں جیسے کہ ان کو کھانا کھانے سے پہلے بسم الله پڑھنا بھی سکھائی جاتی ہے اسی لئے تعلیم ایک ایسی چیز ہے جو نا صرف مردوں بلکے عورتوں کے لئے بھی بہت زیادہ ضروری ہے

 

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160