قدرت اس طرح بھی مہربان ہوتی ہے

Posted on at


قدرت جب مہربان ہوتی ہے تو اسی طرح ہوتی ہے . یعنی کہ ایک واقعہ جو کچھ دن پہلے پیش آیا ہے میں ووہی بتا رہا ہوں لیکن اس سے پہلے ایک بات کروں گا کہ ہمارے معاشرے میں اب بھی ایسی چیزیں مجود ہیں جن کا حقیقت سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہوتا جیسا کے خاص توڑ پر عورتوں کو اس بات کا ذمہ دار سمجھنا کہ بچا یا بچی پیدا کرنے میں ان کا ہاتھ ہوتا ہے . یا پھر جیسا کے اولاد نہ ہونے کی ساری وجہ انھیں ٹہرانا . لیکن اصل میں تو یہ سب قدرت کا کرشمہ ہوتا ہے کہ وہ جسے چاہی جو مرضی عطا کرے جسے چاہی محروم رکھے



اسی طرح کا ایک واقعہ کراچی کے شہر کے ایک ہسپتال میں دو دن پہلے پیش آیا . جس میں ایک عورت نے ایک ہی بار میں ٥ بچوں کو ایک ساتھ جنم دیا جس میں سے ٤ لڑکیاں اور ایک لڑکا تھا . اور اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ اس جوڑے کی شادی آج سے ١٦ برس پہلے ہوئی تھی جس کے بعد سے یہ اولاد کی دولت سے محروم تھے . لیکن پھر قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ اس نے ایک ہی وقت میں نواز دیا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک لڑکی پیدائش کے وقت ہی فوت ہو گئی جب کہ دوسری بچی آج وفات پا گئی . لیکن پھر بھی جو باقی بچے ہیں الله پاک ان کو صحت دے آمین




About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160