!..گدا گری ....حصّہ اول

Posted on at


!....گدا گری

 

 

میرا آج کا بلاگ گدا گری پر ہے مطلب بھیگ مانگنے والے لوگوں پر ہے اب یہ مجھے تو لوگوں کا کاروبار ہی لگنے لگ گیا ہے یہاں تک کہ اب تو میں اکثر دیکھتی ہوں کہ بلکل ہٹے ،کٹے لوگ بھی بھیگ مانگ رہے ہوتے ہیں ایسے لوگوں کی وجہ سے جو لوگ واقعی میں ہی ضرورت مند اور حق دار ہوتے ہیں وہ بھی اپنے حق سے محروم ہو جاتے ہیں وہ بھی ایسے لوگوں کی وجہ سے جو کہ نا اپنی کسی مجبوری بلکے اپنی سستی اور کاہلی کی وجہ سے اس کام کو کرتے ہیں کیونکہ اس میں محنت کم لگتی ہے بس کسی کے اگے ہاتھ پھیلا دو اور کچھ رونا رو کر پیسے حاصل کر لو اور یہ وہ لوگ ہوتے ہیں کہ جنہوں نے دیکھا کہ اس کام سے تو بلکل مفت میں اور وہ بھی بغیر محنت کئے اتنی زیادہ خیرات مل جاتی ہے تو پھر ان لوگوں نے اپنی ضروریات کو بجاۓ محنت مزدوری کے بھیگ مانگ کر پورا کرنا شروع کر دیا اور پھر ایک انسان کے اگے ہاتھ پھیلایا اور پھر دوسرے کے اگے ہاتھ پھیلایا اور پھر آہستہ ،آہستہ اس کام کے عادی ہو گے اور اسی سے کمانا شروع

 

کر دیا

 

 

بہت پہلے کے دور میں جب کوئی انسان اپاہج ،لاوارث ہو جاتا تو پھر یہ لوگ مجبوری کے عالم میں بھیگ مانگا کرتے تھے نا کہ اپنی خوشی یا پھر پیسوں کے لالچ میں بلکے مجبوری میں اور پھر وہاں کے لوگ ان لوگوں کی بہت زیادہ اور دل سے مدد کیا کرتے تھے جس سے وہ لوگ اپنی ضروریات با آسانی پوری کرتے تھے کیونکہ تب یہ کام صرف مجبور اور اپاہج اور ضرورت مند لوگ کرتے تھے اور تب یہ کام اتنا عام بھی نہیں تھا مگر آج ہر جگہ ،جگہ پر بے شمار لوگ نظر آتے ہیں ہر عمر کے بچے ،لڑکیاں ،عورتیں لڑکے اور مرد جو بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں جب انسان میں محنت نا کرنے اور بیٹھ کر کھانے کی سوچ پیدا ہو جاۓ تو پھر اس کو یہ تمیز نہیں رہتی کہ کون س کام سہی ہے کون س کام غلط اور کس کام میں عزت ہے اور کس کام میں عزت نہیں ہے لوگ ہمت ،کوشش،جدوجہد ،حرکت اور غیرت جیسی صلاحیتوں کو چھوڑ کر گدا گری کو اپنا لیتے ہیں اور اس کو با قاعدہ اپنا پیشہ بھی بنا لیتے ہیں

 

 

 

ان باتوں کے علاوہ اگر دیکھا جاۓ تو گدا گری آخر کیسے اور کیوں شروع ہوئی اب گدا گری کی بھی بہت سی وجوہات تھی جن میں سے چند ایک میں یہاں بیاں کروں گی اور وہ یہ ہیں کہ اب اس دور کے اگر گدا گروں کو دیکھا جاۓ تو ان لوگوں میں سے کچھ لوگ تو معذور تھے اور کچھ لوگ بے سہارا تھے اور کچھ بچے یتیم تھے اور سب سے بڑی بات ان میں سے بہت سے لوگ جو کہ بڑے ،بڑے جاگیردارں کے ہاں نوکر یا پھر ان کے مزارے تھے جو کہ ان کے سب کام کرتے تھے ان کی خدمات کرتے تھے ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو کہ ایسے تھے کہ ان جاگیردارں کے گھروں میں نسل در نسل کام کرتے آ رہے تھے اور یہ لوگ نا صرف ان کے گھروں میں دن رات کام کرتے بلکے ان کے کھیتوں میں بھی بہت زیادہ کام کرتے نا دن دیکھتے نا رات دیکھتے اور ان لوگوں سے بہت زیادہ کام لیا جاتا تھا

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160