’مائی نیم از صادق خان ‘ اینڈ آئی ایم میئرآف لندن‘ ۔ ۔ ۔نومنتخب میئر نے ایسی بات کہہ کہ ہر تقریب میں موجود ہرکوئی پریشان ہوگیا

Posted on at


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کے نومنتخب پہلے مسلمان میئر اور پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اور حلف برداری کے لیے صادق خان کی آمد کے موقع پر لیبرپارٹی کے حامیوں نے تالیوں میں گونج میں ان کا استقبال کیا اور شرکاءسے تعارف کراتے ہوئے صادق خان نے کہاکہ ’مائی نیم از صادق خان اینڈ آئی ایم میئرآف لندن ‘ ۔لیکن اس کیساتھ ہی اپنے والد کے ذکر پر صادق خان افسردہ ہوگئے جس پر وہاں موجود شرکاءمیں پایاجانیوالا جوش وجذبہ بھی ماند پڑگیا۔
سکائی نیوز کے حوالے سے وائس آف امریکہ نے لکھاکہ لندن کے وارک کے گرجا گھر میں حلف برداری کی تقریب میں کھڑے ہو کر لندن کے نئے میئر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر، وہاں لیبر پارٹی کےسابق رہنما ایڈ ملی بینڈ بھی موجود تھے۔
سٹیج پر اپنے خطاب سے قبل حامیوں سے تعارف کراتے ہوئے صادق خان نے کہاکہ مجھے پچھلے 24 گھنٹوں میں یہ یقین نہیں ہوسکا ، ہم آج یہاں ساوتھ وراک میں ہیں، کیونکہ میں آج سے لندن میئر کے عہدے پر کام کروں گا،ہو سکتا ہے شاید آپ یہ نہ جانتے ہوں لیکن میں ایک کونسل کے مکان میں پلا بڑھا ہوں، جو یہاں سے زیادہ دور نہیں ہے۔
میئربننے کے بعد شکریہ اداکرتے ہوئے صادق خان نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ ان کی اس عظیم کامیابی کو دیکھنے کے لیے آج ان کے والد حیات نہیں۔ صادق خان کے والد نے لندن میں ایک بس ڈرائیور کی حیثیت سے زندگی کا سفر شروع کیا تھا ۔وائس آف امریکہ کے مطابق صادق خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ ٹوٹنگ کے ایم پی کی حیثیت سے اپنی نشست برقرار رکھیں گے،ان کا کہنا تھا کہ وہ لندن کی تمام کمیونٹیز کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔
بیرونس ڈورین لارنس نے کہا کہ وہ کبھی یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ لندن کا میئر نسلی پس منظر سے ہوسکتا ہے، یہ اس بات کی ایک حیرت انگیز علامت ہے کہ لندن شہر بہت آگے نکل چکا ہے،ایک شہر جس نے خوف کے بجائے اتحاد کا انتخاب کیا ہے۔اُن کاکہناتھاکہ اب اگر کبھی ہمیں نسلی پس منظر سے ایک وزیر اعظم ملتا ہے تو یہ صرف اس وجہ سے ہوگا کیونکہ صادق خان نے کامیاب ہوکر دکھایا ہے۔
لندن میئر کے انتخابات میں صادق خان نے پہلی اور دوسری ترجیح کے ووٹوں کی گنتی کے بعد 57 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ انھوں نے مجموعی طور پر 1,310,143 ووٹ حاصل کئے جو کہ براہ راست منتخب میئر کی تاریخ میں سب سے بڑا ٹرن آوٹ ہے۔


TAGS:


About the author

160