زیر و پوائنٹ پر دوستانہ گیٹ پھر بند ، ایران نے پاکستان سے اشیا خورونوش کی تجارت اچانک روک دی

Posted on at


چمن (ویب ڈیسک)ایرانی حکام نے ایک مرتبہ پھر وجہ بتائے بغیر زیرو پوائنٹ پر دو طرفہ دوستانہ گیٹ بند کر دیا، پاکستانی اشیا اور فروٹ کی ایران بھجونے پر پابندی لگا دی گئی جس سے پاکستانی تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ لاحق ہو گیا، سارا فروٹ گرمی کی شدت سے خراب ہو سکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پاکستانی تاجروں اور مقامی لوگوں نے زیرو پوائنٹ میں اپنی اشیا اور فروٹ کے ساتھ ایرانی حکام کیخلاف احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ زیرو پوائنٹ بند کرنا چاہتے ہیں تو پاکستانی حکام کو نوٹس جاری کرتے، بغیر اطلاع دوستانہ گیٹ بند کرنا پاکستانی تاجروں کیخلاف سازش ہے۔
مظاہرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ا پیل کی کہ اس مسئلے کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے اور ایران کو پابند کیا جائے کہ وہ زیروپوائنٹ کو فوراً کھولے اور آئندہ بند کرنے سے پہلے باضابطہ طورپر آگاہ کیاجائے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے گیٹ بند کرنے کی وجہ سے پاک ایران دو طرفہ کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔



About the author

160