کچن کی صفائی

Posted on at


 

کچن کی صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ کچن میں موجود برتن تو آسانی سے صاف کیے جاسکتے ہیں۔ لیکن کچن میں موجود بعض اشیاء ایسی ہوتی ہے جنہین آسانی سے صاف یا دھویا نہیں جاتا ہے۔

-:مائیکروویو کی صفائی

                               مائیکروویو کو کم سے کم وقت میں صاف کرنے کا طریقہ یہ ہے پیپر ٹاولز کو گیلا کر کے ہائی آپشن پر 3 سے 5 منٹ تک کے لیے مائیکروویو میں رکھھ دیں۔ جب پیپر ٹاول کی گرم بھانپ بن کر مائیکروویو میں پھیلی گی تو مائیکروویو کے اندر جمی ہوئی گندگی کو نرم کر دے گی۔ مائیکروویو بند کرنے کے بعد پیپر ٹاولز باہر نکالنے کے بعد جب وہ ٹھنڈے ہو جائے تو ان ہی پیپر ٹاولز کی مدد سے مائیکروویو کے اندر جمی ہوئی چکنائی اور گندگی کو اچھی طرح سے صاف کر لیں۔ کسی بھی قسم کی بدبو مائیکروویو سے دور کرنے کے لیے بھی بہت آسان طریقہ ہے کہ ایک کپ پانی میں آدھا کپ لیموں کا عرق ملا کر کسی پیالے میں رکھھ کر مائیکروویو 3 سے 5 منٹ کے لیے مائیکروویو کو ہائی ٹیمپریچر پر رکھھ کر چلا دیں۔ 5 منٹ تک چلنے کے بعد مائیکروویو کو بند کر دیں لیکن اس آمیزے کو دس منٹ تک اس میں رکھا رہنے دیں۔ مائیکروویو میں خوشگوار سی مہک آ جاتی ہے۔

 

-:بلینڈر کی صفائ

                       بلینڈر کا استعمال بھی ہر گھر میں ہوتا ہے۔ اس کو صاف کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔ کوئی بھی جوس بلینڈ کرنے کے بعد اس کو فوراً دھو کر رکھھ دیں تاکہ دوبارہ ضرورت پڑے تو زیادہ وقت ضائع نہ ہو۔ اس کو دھونے کے لیے بلینڈر میں لیکوڈ لوشن اور پانی ڈال کر اسے 20 سکینڈ کے لیے بلینڈ کر دیں۔ اس طرح سے بلینڈر اچھی طرح سے صاف ہو جائے گا اور اس مین کسی بھی طرح کی کوئی بدبو نہیں آئے گی۔ گھریلوں خاتون جن کے پاس وقت کی کمی ہوتی کچھھ مصروفیات کی وجہ سے اس لیے وہ یہ طریقے استعمال کر کے آسانی سے اپنے کچن میں استعمال ہونے والی مشینی چیزوں کو آسانی سے صاف کر سکتی ہیں۔ 

 



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160