(ٹیبل ٹاپ پی سی (حصہ دوئم

Posted on at


ایسا ہی اسمارٹ فونز کے سلسلے میں بھی ہے تاہم اب ایسے کمپیوٹرز بنانے کی کوشش ہوگئی ہیں جنہیں ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ افراد استعمال کرسکیں۔ اس سلسلے میں کمپیوٹر ساز ادارے لینووو نے ایک ٹیبل ٹاپ پی سی متعارف کرایا ہے، جسے ’’ ہورائیزن ۲ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔



یہ ایک بہت بڑے ٹیبلٹ کی مانند ہے جسے ٹیبل پی سی اور ڈیسک ٹاپ پی سی کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی موٹائی صرف 0.8 انچ ہے۔ جب کہ اس کا ڈسپلے سائز 27 انچ ہے۔


اسے کسی بھی میز پر کاغذ یا میز پوش کی طرح رکھ کر ٹیبلٹ پی سی کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ افراد کے استعمال کا انٹرفیس متعارف کرایا گیا ہے۔



جس وقت اسے ٹیبل پی سی کے طور پر استعمال کیا جائے گا تو میز کے گرد بیٹھے ہوئے ایک سے زیادہ افراد الگ الگ انداز میں مختلف ایپلی کیشنز استعمال کرسکیں گے۔ ہر یوزر اپنی سہولت کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرسکے گا۔



اس نئے ٹیبل پی سی میں 60 ملٹی ٹچ یوزر گیمز اور ایپلی کیشنز موجود ہیں۔ کوئی بھی اینڈ رائڈ فون اس سے براہ راست منسلک ہوسکتا ہے اور استعمال کنندہ بہ آسانی اپنے موبائل میں موجود تصاویر اور میوزک فائلیں ٹیبل ٹاپ پی سی میں منتقل کرسکتا ہے۔



اس کے ساتھ ہی اس میں یہ خصوصیت بھی ہے کہ اگر اسے ایک سے زیادہ افراد استعمال کر رہے ہیں تو تمام یوزرز ایک دوسرے کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ بھی کرسکتے ہیں۔ اس کی بیٹری لائف بھی عام اینڈ رائڈ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹروں کی نسبت زیادہ ہے۔



About the author

160