اگر کرکٹ نہیں کھیلوں گا تو مر نہیں جاؤں گا ... یونس خان

Posted on at


پتا نہیں یہ سب پاکستان میں ہی ہوتا ہے پاکستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے یا اور بھی کہیں ایسا ہوتا اور بھی ممالک ایسا کرتے ہیں . میرے خیال سے ہوتا تو ہر جگہ ہی ہے لیکن پاکستان میں اس کی مقدار کچھ زیادہ ہے . کچھ دن پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ یونس خان کو اب ایک روزہ میچ سے نکالا جائے . اب انہوں نے اس بات کا حتمی فیصلہ کر لیا جس کی وجہ سے یونس خان غصہ میں آ گے اور میڈیا سے بات کرتے ہوے پھٹ پڑے . اپنا غصہ قابو میں نہ رکھ سکے



ان کا کہنا تھا کے میں نے ہمیشہ ہی اپنے ملک کو پہلے دیکھا ہے . میرے ساتھ یہ سب سلوک اس لئے کیا جا رہا ہے کیوں کہ میں سلکتورز کو فون نہیں کرتا . میں ان سے منٹ نہیں کرتا . جب کے انہوں نے کہا اگر ایسا ہی کرنا تھا تو مجہے سری لنکا میں ہی بتا دیا جاتا کہ یہ ان کی آخری سیریز ہے تاکہ انھیں پتا ہوتا وہ خود ہی ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیتے . لیکن اس طرح بی عزت کرنے کا کیا وجہ ہے . ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب کرنے کے بعد بھی اگر وہ یہ سوچتے ہیں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں گا تو ایسا کبھی نہیں ہو گا بھول ہے سب کی . یہ بات انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے کہی . دوسری طرف سے کرکٹ بورڈ نے ان کے کسی بھی بیان کو نوٹ نہیں کیا




About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160