پچھلے ہفتے سیتا دل ٹیم فلم میکنگ میں مصروف عمل تھی، اس ہفتہ میں ہماری کوشش اچھی ویڈیوز کی تخلیق اور ہمارے اقدامات کو فلم میکنگ اور عمدہ مواد کے زریعے افغانستان میں نشر کرنا تھا۔ فلم بنانے والی ٹیمیں کی تجدید کی گئی اور انہوں نے ہمارے منصوبوں کے لیے مختلف شوٹنگ افغانستان میں مختلف شوٹنگز کی۔
نیا سال (نوروز) کچھ ہی دنوں میں شروع ہو رہا ہے اور سکول واپس کھلنے کو لیں، طالبعلم اپنے سکولوں میں ایک نیا تعلیمی سال ١٣٩٢ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ نئے سال کی شروعات کیساتھ ہی ہم نے سکولوں میں آن لائن امتحانات کا نظام کے نفاذ شروع کر دیا۔
١٣ مارچ ٢٠١٣ وہ پہلا دن تھا جب ہم نے سرکاری طور پر سکولوں سے ایگزامر ٹیسٹ لیا۔ پہلی مرتبہ اساتذہ نے امتحانات آن لائن امتحانی نظام کے ذریعے لیے۔ طالبعلم آن لان ایگزامر نظام سے امتحان دینے سے خوش تھے حتیفی ہائی سکول کے ایک طالبعلم نے کہا، ‘‘مجھے اس امتحان میں شمولیت سے بہت خوشی ہوئی ہے، یہ ہمارے لیے بالکل نیا طریقہ کار ہے ، جبکہ اس طریقہ کار سے امتحان لینا ہمارے لیے کمپیوٹر کے بنیادی استعمال کو سمجھنے میں بھی معاون ہے۔
سیتادل فلم میکرز نے حتیفی ہائی سکول میں امتحانات کے عمل کو مکمل طور پر فلم بند کیا ، انہوں نے کچھ طالبعلموں کے انٹرویو بھی لیے جو کچھ دیر تک آن لائن دیکھے جا سکیں گے
اس ہفتہ میں ہم نے ادارہ کے طالبعلموں کا بلاگ بھی موصول ہوا اور دن بدن ان کا رحجان بلاگنگ کی طرف بڑھ رہا ہے ھرات باستان کے ایک استاد کا کہنا ہے “ہمارے طالبعلموں کے پاس دنیا تک اپنے خیالات پہنچانے کا ایک بہترین موقع ہے
میں نے اپنا انٹرویو اس ہفتے لیا اور عورتوں کے عالمی دن کی ویڈیوز بھی۔ میرے یہ انٹرویو زیر ترمیم ہیں۔ جلد ہی ان کو آن لائن دیکھا جا سکے گا