قوم کی بیداری

Posted on at


اسلامی جمہوریہ پاکستان پر بار بار حکمرانی کر کے قوم کو بے وقوف اور کمزور بنا کر رکھنے والوں کی کم عقلی نے آخر کار قوم کو جگانا شروع کر دیا ہے مولانا طاہرالقادری اور عمران خان کی آواز پر لوگوں نے جس جذبہ کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے ایک ماو سے زیادہ عرصہ سے طوفانوں بارشوں اور دیگر بے شمار تکلیفوں میں مبتلا رہنے کے باوجود جس طرح بچے عورتیں جوان بوڑھے جذبہ سے سرشار عمران اور قادری کے ساتھ اپنے مطالبوں پر ڈٹے رہے یہ قوم کی بیداری کے واضع آثار ہیں حکومتی مشینری اور پروپگنڈہ مافیا کی اچھوتی حرکتوں نے قوم کو بیدار کرنے میں اہم رول ادا کیا حکمرانوں کے قیمتی ترین مشیروں نے اپنے بادشاہ کو یہ بتانا گوارہ نہ کیا کہ قوم بھوک سے لاغر ہوچکی لے لوگ غذائی قلت میں مبتلا ہوچکے ہیں بجلی نہ ہونے سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ناانصافیاں ظلم کرپشن عام ہوچکی ہے جس جمہوریت کا جھانسہ دے کر آپ اقتدار حاصل کرتے ہیں لوگ ایسی جمہوریت پر لعنت بھیج رہے ہیں کش یہ مشیر قوم جاگنے سے قبل حکمرانوں کو جگا دیتی مگر افسوس ایسا نہ ہو سکا حکمران قوم کو سوئی ہوئی خیال کر کے روائتی پھکیاں جھانسے دے کر بے وقوف بناتے رہے بلاول زرداری اپنے نانا کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان جیب میں ڈال کر حکمرانی کا خواب دیکھنے لگا پنجابی فلموں کے ولن مظہر شاو کی طرح جلسوں میں بڑھکیں مارنے والا آئیندہ وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے کوئی پنجاب حاصل کرنے کی اور کوئی سندھ حاصل کرنے کا نعرہ لگا رہا ہے مگر ان ظالموں نے قوم کی حالت سنوارنے کی طرف ذرا بھر توجہ نہ دی پی پی پی اور ن لیگ صرف اس بات پر خوشیاں مناتے ہیں کہ ہم نے پانچ سال پورے کر لئے ین کے پانچ سال قوم پر کیا کیا عذاب ڈھاتے ہیں اس کا انہیں کچھ علم نہیں ان ظالموں نے اپنے مفاد کی خاطر ملک و قوم کی بیرون ممالکوں میں عذت برباد کر رکھی ہے سیاسی دور میں بیرون ممالک سے ملنے والی بھاری امدادوں کا کوئی پتہ نہیں چلتا کہاں جاتی ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کہ امریکہ، دبئی، لندن آپ کے بڑے بڑے کاروبار جائیدادیں کیسے بن گئی قوم کے ان خیر خواہوں نے کھربوں کی اپنی دولت میں سے آج تک قوم کو مصیبت کے وقت کھبی اپنی دولت سے ایک پیسہ بھی نہیں دیا دنیا سے متاثرین کے نام پر چندے لینے والے اپنی دولت سے کھبی بھی قوم کی مدد نہیں کرتے اقتدار میں آنے کے بعد ارب پتی سے کھرب پتی بن جانے والے اور کتنا قوم کو بے وقوف بنائیں گئے اب بے وقوف بنانے کا چانس ختم ہونا شروع ہوچکا ہے قوم جان چکی ہے کہ یہ حکمران عوام کو ذلت پستی کی طرف گامزن کرنے کے سوا کوئی کام کرنے کے قابل نہیں عمران قادری اور ین کے جذبہ سے سرشار کارکنوں نے قوم کو بیدار کرنا شروع کردیا ہے ا روائیتی سیاست کی دال ہر گز گلنے والی نہیں تبدیلی اور انقلاب اب عوام نے اپنی آنکھوں میں سجالئے ہیں کاش کہ یہ قومی خزانہ پر بوجھ قیمتی مشیر حکمرانوں کو بھوکی ننگی عوام کے درست حالات بتا سکتے

 



About the author

Nidaa

Hiiiii I am Nidaaaa

Subscribe 0
160