منڈی مویشیاں

Posted on at


 

عید الاضحی کی آمد آمد ہے اور ہرایک صاحب حیثیت قربانی کے بارے میں سوچ رہا ہے عید الاضحی پر ہر سال ہر علاقے میں منڈی مویشیاں لگائی جاتی ہے اور اس منڈی میں سے لوگ قربانی کے لیے جانور خریدتے ہیں قربانی کے لیے یہ جانور مختلف علاقوں سے لائے جاتے ہیں جن میں چھوٹے بڑے سب جانور شامل ہوتے ہیں یہ جانور ٹرکوں وغیرہ مین منڈی تک پہچائے جاتے ہیں

میرا علاقہ کا نام ہری پورہے اور ہمارے علاقے میں ویسے تو ہر جمعرات کو منڈی مویشیاں کمیٹی گراونڈ میں لگائی جاتی ہے لیکن بڑی عید سے تین دن پہلے عید کے دن تک لگائی جاتی ہے جس میں لوگ جانوروں کی خریدی خرتے ہیں مین اور میرے کزن نے منڈی جانے کا پروگرام بنایا اور ہم لوگ موٹر سائیکل پر وہاں گئے ہم جب اندر داخل ہوئے تو ہر طرف ایک ہجوم تھا جانوروں اور آدمیوں کا لوگ بیوپاریوں سے جانوروں کا دام پوچھ رہے کچھ جانور خرید کر لے کر جارہے تھے

ہم دونوں نے بھی کئی جانوروں کے دام پوچھے کئی جانوروں کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ایک بہت ہی خوبصورت بیل تھا جس کی قیمت (تین لاکھ ) روپے تھی بہت سے لوگ اسکو دیکھنے کے لیے جمع تھے ہم نے بھی اسکی تصویریں بنائی اور واپس گھر کی رہ لی۔  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160