دوسری جنگ عظیم

Posted on at


دوسری جنگ عظیم


دوسری جنگ عظیم جسے انگلش میں) (second world warکہا جاتا ہے۔اس کا آغاز 1935 میں ہوا اور اختتام 1945 میں ہوا۔اس میں تقریبا ساری ہی اقوام عالم نے شرکت کی۔جن میں دنیا کی عظیم طاقتیں بھی شامل تھیں۔اس میں دو مخالف فوجی اتحاد بنے۔ایک طرف اتحادی( Allies) تھے جن میں امریکہ،روس،برطانیہ وغیرہ شامل تھے۔اور دوسری طرف محوری (Axis powers )قوتیں تھیں جن میں جرمنی جاپان اور اٹلی وغیرہ شامل تھے۔



.یہ تاریخ کی سب سے بڑی جنگ تھی۔جس میں 30 ممالک کے 100 میلن لوگوں سے زیادہ نے فوجی خدمات سرانجام دیں۔اس میں ممالک نے اپنی معاشی،صنعتی،اور سائنسی صلاحیتیں پوری طرح جھونک دیں تھیں۔یہ وہ واحد جنگ تھی جس میں جوہریی ہتھیار یعنی ایٹم بم استعمال کیا گیا۔اس میں اموات کی تعداد 80 سے 85 ملین ہے۔



یہ انسانی تاریخ کی خونی ترین جنگ تھی۔اس میں بہت سے اتار چڑھائو آئے اور آخر کار 1945 میں امریکہ نے جاپان میں ہیروشہما اور ناگاساکی پر جوہری بم گرا دیا اور اتحادی افواج کو فتح ہوئی۔اس جنگ عظیم میں جو قوتیں ابھریں آج بھی دنیا پر حکمرانی کررہی ہیں۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160