ٹیلی ویژن اور تعلیم

Posted on at


ٹیلی ویژن سائنس کی دنیا کا اہم کرشمہ ہےیہ مواصلات و تعلیم اور تفریح کے میدان میں ایک انقلاب لے کر آیاجے ایل بریڈ نے اسکو ایجاد کیا اور سینیما وسٹیج کو لوگوں کے گھروں میں لےآیا اب ہر کوئی ایک کمرے میں بیٹھ کر ان حرکت اور بات کرتی تصویروں اسکرین پر دیکھ اور سن سکتا ہےاسکے بھی فوائد و نقصانات ھیں



ٹیلیویژن پر لوگ ہر قسم کے پروگرام دیکھہ سکتے ہیں جن میں کچھ تعلیمی اور کچھ معلوماتی ہوتے ہیں جو کہ طالب علموں کے لیے بہت مفید ہے ٹی وی ترقی پزیر ممالک جیسے پاکستان اور افغانستان میں بہت اہم کردارادا کر رہا ہےکیونکہ ان ممالک کی زیادہ تر آبادی ان پڑھہ اور گاوں میں رہتی ہے ان ممالک کے لوگ ٹی وی سے تعلیمی سرگرمیاں اور معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں اور دنیا کے تمام ممالک سے باخبررہ سکتے ہیں ٹی وی کی مدد سے لوگ اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں اور اسی طرح ملک کی اہم شخصیات جیسے صدراور وزیراعظم لوگوں سےبراہراست مخاطب ہو سکتے ہیں



اسی طرح ٹی وی کے نقصانات بھی ہیں اگر آدمی سارا دن ٹی وی دیکھنے میں گزار دےتو وہ سست اور کا ہل ہو جاتا ہے طالبعلم بھی فلمیں دیکھنے میں وقت ضائع کر دیتے ہیں اور انکا تعلیم سے دل متنفر ہو جاتا ھے ٹی وی کے نزدیک بیٹھنے سے آنکھوں کو بھی نقصان ھوتا ھے۔




About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160