پاکستان میں تعلیم اور سکولوں کی حالت ۔

Posted on at


کسی بھی ملک کی ترقی اس ملک میں تعلیم کی شرح سے جڑی ہوتی ہے۔اور آجکل  کا جو دور چل رھا ھے اس میں تو تعلیم انتہائ ضروری ھے۔بلکہ یہ کہنا بجا  ہو گا  کہ تعلیم کامیابی کی کنجی ہے،اگر کسی ملک کو ترقی کرنی ہے تو اسکو اپنی تعلیم کی شرح بڑھانی ہو گی اس کی وجہ یہ ہیکہ جتنے زیادہ لوگ پڑھے لکھے ہونگے اتنے ہی اچھے معاشرے وجود میں ایئں گے

 

اور جب اچھے معاشرے وجود میں ایئں گے تو لوگ اپنے ملک اور معاشرے کو ترقی یافتہ  بنانے کیلۓ عملی اقدامات کریں گےاور اس سے ملک خود بخود ہی ترقی  کی راہ پر گامزن ہو جایئگا ۔

تعلیم کیلۓ جو چیز سب سے ضروری ھے ان میں سر فہرست سکول ہیں۔اور سکول ہی وہ جگہ ہے جسکی بدولت ایک پورا معاشرہ تعلیم حاسل کرتا ھے۔اور پاکستان کی آبادی کے لحاظ سے پاکستان میں سکولوں کی بہت کمی ہے۔اور جہاں سکول ہیں انکی حالت بہت خراب ھے ۔خاص طور پر پاکستان کے دیہی علاقوں میں۔( شہروں میں سکول کچھ اچھی حالت میں ہوتے ہیں

پاکستان کی آبادی اس وقت تقریبا۱۹ کروڑ کے آس پاس ہے ۔اور اس آبادی کا ۷۰ فیصد حصہ دیہاتوں میں رھتا ہے۔لیکن زیادہ تر دیہی علاقوں میں سکول بہت خراب حالت میں ہیں یا تو سرے سے اس میں سکول ہی نہیں ۔

پاکستان میں حکومتیں آتی ہیں وعدے کرتی ہیں اور چلی جاتی ہیں ۔مگر کوئ بھی بھی مخلصانہ طور پر تعلیم کیلۓ کام نہیں کرتا ۔اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے معملے میں تو پاکستان بہت پیچھے ہے۔ان کو کوئ اہمیت ہی نہیں دیتا۔

جبکہ اس کے بر عکس عورتوں کی تعلیم ہی سے کسی ملک یا قوم کی ترقی ممکن ہے۔حکومت پاکستان کو چاہۓ کہ وہ اس  سلسلے میں سنجیدگی سے اقدامات کرے تا کہ ہمار ملک ترقی کی راہ پر گامزن ھو جاۓ۔

 



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160