نوجوان نسل اور منیشیات

Posted on at


 


کسی قوم کی نوجوان نسل ہی اسکی طاقت ہوتی ہےکیونکہ نوجوان نسل کے زریعے ہی قوم ترقی کرسکتی ہےنوجوان ہر میدان میں آگے رہتے ہیں چاہے وہ تعلیم ہویا کھیل کا میدان ان میں توانائی موجود ہوتی ہے تعلیم ااور اچھی سرگرمیوں کی مدد سےہی نوجوان نسل اپنی قوم کو آگے بڑھاتی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں آجکل نوجوان نسل ایک غلط راستے پرچل پڑی ھے نوجوانوں میں نشے کی عادت بڑی تیزی سے پھیل رہی ھے اور یہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے



آجکل والدین بچوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتےکہ انکی کیا مصروفیات ہےاور اسطرح وہ بری صحبت کا شکار ہو جاتے ہےاور نشے کی لت میں پڑتے جا تے ہےکچھہ ہمارے سوشل میڈیا سے اثر لیتے ہیں جو ہیرو فلموں جیسا کرتے ہیں نوجوان اسے فیشن سمجھ کر اپنا لیتے ہیں چاہے وہ سگریٹ پی رہا ھو اور یہ نشے کی پہلی سیڑھی ھوتی ھے دنیا کے اکثربڑے ممالک امریکہ، انگلینڈ،انڈیا ،پاکستان اور افغانستان  ان میں منیشیات بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں



منیشیات فروشوں کے خلاف ہر ملک میں سخت سے سخت قانون بنایا جاےسکولوں اور کا لجوں کے آس پاس سگریٹ فروشی کی روک تھام کی جاےاور اگر کوئی منشیات کا عادی ہو جاے تو اسکے گھر والوں کو چاہیے کہ اسکی مدد کریں اسکو اکیلا نہ چھوڑےآجکل منیشیات کے عادی لوگوں کے لیے کئیر سنٹر کھولے گئے ھیں ایسے لوگوں کو وہاں چیک کرایا جاے تا کہ انکا زہنی و جسمانی علاج کیا جا سکے



اور حکومت منیشیات کے خلاف سیمینار منعقد کرواےٗ تا کہ نوجوانوں میں منیشیات کے نقصانات  کی آ گاہی ھو تا کہ وہ اس بری لت سے بچ سکیں۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160