اُمید

Posted on at



اُمید ایک ایسی خوبصورت چیز ہے جو کہ کسی انسان کو مایوس کن حالات بھی خوش رکھنے کا ذریعہ ہے اور اُسے منزل پانے کا حوصلہ دیتی ہے انسان اس امید کے تحت اپنی منزل مقصد کی طرف دوبارہ رواں دواں ہو جاتا ہے



 امید انسان کو خوبصورت خیالی مناظر دکھا کر اسے ذہنی سکون اور دلی خوشی کا سبب بنتی ہے جس سے انسان اپنی کھوئی ہوئی منزل کو پانےکیلئے دوبارہ کوشش شروع کرتا ہے اور آخر کار امید کی یہ کرن اسے حوصلہ دے کر اسے نئے راستے کا آغاز کرنے پر مجبور کرتی ہے



آج دنیائے انسانیت امید کی اس کرن پر قائم ہے امید اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے امید انسانی زندگی کیلئے اتنی اہم ہے جتنا کہ انسانی جسم میں خون کی اہمیت ہےکیونکہ امید کے بغیر انسان کا زندہ رہنا نا ممکن ہے



کیونکہ وہ ہمیشہ زندگی کے ہر شعبہ میں امید سے وابستہ ہو کر کام کا آغاز کرتا ہے اور امید اسے خیالی حسین مناظر دکھاکر اسے پایہ تکمیل تک پہنچنے کا ذریعہ ہے امید ایک قیمتی تحفہ ہے 


 



160