ٰصفائی نصف ایمان ہے

Posted on at


یہ سچ ہے کہ صفائی اپناؤ گے تو تندرست رہوگے اور تندرستی کے لیے جگہ اور جسم کی صفائی نہایت ضروری ہے۔ تندرستی ہزار نعمت ہے۔ تندرستی برقرار رکھنے کے لیے صفائی بےحد ضروری ہے۔ جسم کی صفائی کے لیے روزانہ غسل کرنا ضروری ہے۔ اگر جسم کی صفائی کا خیال نہ رکھا جاۓ تو جسم کے بیشترمسامات بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم سے پسینے کے ذریعے نکلنے والے فاضل یا غلیظ مادے خارج نہیں ہوسکتے اور پھر اس کی وجہ سے انسان مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔

 

جسم کی صفائی کے بارے میں اسلام نے اس قدر کہا ہے کہ اس کو مذہبی فرائض کا اہم جزو قرار دیا ہے۔ تمام مسلمانوں کے لیے حکم ہے کہ کھانے سے پہلے اور بعد میں ضرور ہاتھوں کو دھوۓ۔ نماز سے پہلے وضو کو بھی اپنا اہم فریضہ بناۓ۔ اسی لیے عیسائی بھی روزانہ ایک بار غسل کرنا فرض سمجھتا ہے۔ ہمیں اپنے جسم کے علاوہ اپنے لباس اور کھانے پینے کی اشیاء کوبھی صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔ صفائی رکھنے والا انسان ہمشہ اپنی صحت کے بارے میں تندرست رہتا ہے۔ پانی کی صفائی کے بارے میں خاص خیال رکھنا چاہیے اسے ہمیشہ کسی برتن میں ڈھک کر رکھنا چاہیے۔

 

جو شخص اپنی صفائی کا خاص خیال رکھتا ہے اسکے آس پاس رہنے والے لوگ اس سے متاثر ہو کر صفائی اپناتے ہیں اور اسی کے برعکس جو انسان گندا رہتا ہے اس سے سب دور بھاگتے ہیں۔ ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ ہمیں اپنی اوقات اور حیثیت کے مطابق اپنے لباس اور صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔ اسکے علاوہ ہمیں اپنے گھر، گلیاں اور ملک کی صفائی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ان کو مکمل طور پر صاف رکھنا چایے۔ اگر ہم میں سے ایک فرد بھی اپنے طور پر ذمہ داری محسوس کرے تو ہمارا ملک کئ طرح کی بیماریوں اور گندگی سے محفوض رہ سکتا ہے۔ گندگی صفائی کی ضد ہے۔

 

صفائی سے بڑھ کر دنیا میں کچھ بھی نہیں۔ "صفائی نصف ایمان ہے" اس بات سے یہ معلوم پڑھا کہ صفائی کو ہر حال میں اپنایا جاۓ۔ ان سب باتوں کے علاوہ سب سے بڑھ کر یہ بات کہ صفائی اللہ پاک کو بےحد پسند ہے۔

صفائی عجب چیز دنیا میں ہے                      صفائی سے بڑھ کر نہیں کوئی شے

صفائی کو رکھو ہمیشہ عزیز                        صفائی سے بڑھ کر نہیں کوئی چیز

ان سب باتوں سے یہ ثابت ہوا کہ ہم صفائی کو ہر حال میں اپنائیں۔                                                                                                                                                                                                                    



About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160