ملکی ترقی کا راز

Posted on at


کسی ملک کی ترقی کا راز اس کے وسا ئل اور اس کے باشندوں کی محنت اور نیک دلی پر منحصر ھے اور کسی ملک میں قدرتی وساٗئل کثیر مقدار میں ہونا بہت ضروری ہے اس سے اُس ملک میں رہنے والے باشندے اس سے فائدہ حاصل کریں گے جس سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور اس ملک کی عوام اپنے حکمرانوں سے خوش ھوں گے حکمران ایمان دار اور عادل ھوں گے تو اس میں منفی خیالات اور دہشت گردی جیسے عا لم ناک واقعات کا خاتمہ ھوجائے گا لوگ ایک دوسرے سے اچھا برتاوٗ کریں گے۔

ملکی حالات بہتر ھوں گے تو ملک ترقی کرے گا اور اس ملک کے باشندے خوشحال ھوں گے۔اس لیے ایک ملک کو دوسرے ملک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھنے چاہیے تاکہ ملکی درآمدات و برآمدات میں اضافہ ھو۔

اسطرح کی ایک عظیم مثال جو پوری دنیا میں مشہور ہے وہ پاکستان اور چین کے بہتر تعلقات پر قائم ہے۔اس طرح کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔چین کا شمار ایک ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔چین اپنی پراڈکٹ میں بہت مشہور ہے یہ سب کچھ حکمرانوں کی اچھی پالیسیوں اور مخلص نیت کی بدولت ممکن ہوا ہے۔حکمرانوں نے عوام کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کر کے ایک اچھا کارکن بنا دیا ہے۔

آج کے دور میں کوئی ملک ایٹمی طاقت تو بن سکتا ہے لیکن جب ملک کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں ہوتے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ سرمایہ داروں کو انڈسٹری لگانے میں سہولیات فراہم کرے اور ٹیکس کی شرح کم سے کم رکھےتاکہ سرمایہ دار آسانی سے کاروبار کر سکیں۔

آج کے دور میں امریکہ جو پوری دنیا میں عالمی طاقت ہے جس نے ذاتی مفادات کی خاطر مختلف ممالک سے تعلقات کو بگاڑ دیا ہے ۔ وہ آہستہ آہستہ تنزلی کا

      شکار ہو رہا ہے۔  



160