تجارت کے نام پر دھوکہ

Posted on at


 


آج کے دور کے ہر انسان میں لالچ اور زیادہ پیسےکمانے کی حوس کوٹ کوٹ کے بھری ہوئی ہے دنیا کا ہر انسان راتوں رات امیر ہونے کی سوچتا ہےاور امیر ہونے کے لیے وہ شارٹ کٹ راستہ ڈھونڈتا ہے چاہے وہ جائز راستہ ہو یا نا جائز اور یہ شارکٹ راستہ اکثر انسانوں کو ڈبو دیتا ہے



دنیا کے ہر ملک میں فراڈ کے کیسیزہوتے ہین اور اسی طرح پاکستان میں بھی فراڈ کیسیز کی شرح کچھ زیادہ ہےایسا ہی فراڈ کا  ایک واقعہ میرے دوست کے ساتھ پیش آیا اس نے بتایا کے میں اپنے ایک عزیز سے کاروبار شروع کرنے کا مشورہ لیا تا کہ آمدنی کا کچھ زریعہ بن سکے میرے اس عزیز نے بتایا کہ ہمارے شہر میں آجکل ٹریڈنگ کا کاروبا عروج پر ہےاس میں اپنا سرمایہ لگاو اور اس سے مہینے کی اچھی آمدنی کماو



اس نے مجھے بتایاکہ ہمارے شہر کے کچھ  معزز بندوں نے ٹریڈنگ  کے نام سے ایک کمپنی کھولی ہے وہ لوگوں  کا سرمایہ اپنے کاروبار میں لگاتے ہیں اور لوگوں کو ان کے سرمایے کے مطابق ہر مہینہ کا آٹھ فیصد منافع دیتے پھر اس نے مجھے کچھ اور دوستوں کے نام بتائے جن کو میں بھی جانتا تھا پھر وہ مجھے ان کےآفس لے گیا وھاں میری طرح اور بھی کئی لوگ اپنا سرمایہ لگانے آے تھے ان کو دیکھ کر میں نے بھی اپنا  سرمایہ لگا دیا دو میہنے تک تو مجھےاچھی آمدنی ہوئی لیکن تیسرے مہینے پتہ چلا کہ کمپنی کو نقصان ہوا ھے اور لوگوں کا سرمایہ ڈوب گیا ہے اور کمپنی کے مالک دوبئ بھاگ گیا ہے



یہ ایسا فراڈ تھا جس نے کافی لوگوں کی زندگی برباد کر دی ایسی کمپنیوں کے علاوہ آجکل انٹرنیٹ پر بھی ایسی سائیٹس ہیں جو لوگوں کو پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر ، ان کو گاڑی کے خواب دیکھا کر ان کی جمع پونجی ہڑپ کر جاتے ہیں ہمارے میڈیا کو چاہیے کہ ایسی کمپنیوں کا پردہ فاش کریں تا کہ لوگ نقصان سے بچ سکیں۔




About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160