صحت

Posted on at


‘‘تندرستی ہزار نعمت ہے’’یہ ایک چھوٹا سا فقرہ ہے لیکن اس میں بہت بڑی حقیقت چھپی ہے کہتے ہیں کہ اگر انسان کے پاس اگرکچھ بھی نہ ہو اور صرف صحت ہوتو وہ اس کے ذریعے باقی ہر چیز حاصل کر سکتاہے لیکن اگر انسان کے پاس ہر چیز مثلا دولت،بنگلہ،گاڑی،بینک بیلنس وغیرہ  ہو لیکن صحت نہ ہو تو وہ یہ سب کچھ دے کر بھی کسی صحت و تندرستی حاصل نہیں خرید سکتا۔



انسان پیسے کے ذریعے اچھے سے اچھے ڈاکٹر سے دوائی لے کر اپنا علاج تو کرواسکتا ہے لیکن صحت پھر بھی نہیں خرید سکتا اسی لیے کہا جاتا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔



اگر انسان کے صرف جسم کے کسی ایک حصے میں کوئی تکلیف ہو کوئی درد ہو تو انسان کا سارے کا سارا جسم بے چین رہتا ہے۔اسے کسی پل بھی آرام نہیں آتا۔ جب تک کہ وہ خود کو پُر سکوں محسوس نہ کرئے۔اسی لیے اچھی صحت کے لیے ہمیشہ اچھی غذا اور ورزش کرنا ضروری ہے۔



ورزش کرنے سے انسان کی جسمانی اور ذہنی کمزوری دور ہو جاتی ہے۔اور انسان ہر وقت فِٹ اور چاک و چوبند رہتا ہے۔انسان اگر صحت مند ہو تو اس کے جسمانی اور ذہنی اعضاء  بھی درست کام کرتے ہیں اور وہ کسی بھی کام کو دلچسپی اور لگن سے کرتا ہے۔



بزرگوں کا قول ہے کہ


                                                                صحت کو بیماری سے پہلے اور خوشی کو غمی سے پہلے غنیمت جانو۔



160