جہیز کی لعنت

Posted on at


اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں ایک خاص مقصد کے لیے بھیجا ہے۔ لیکن انسان مختلف رسم و رواج میں مصروف ہو کر اللہ کے راستے سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ اور وہ شیطان ابلیس کے رستے پر چل پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے انسان آج  پستی کا شکار ہے۔ اور دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہا ہے۔



اس بات کسی قسم کا شک وشبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے لیکن اس کے باوجود انسان خدا کی نا فرمانی میں لگا ہوا ہے ۔ مسلمانوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ اللہ تعالیٰ اور اسکے رسولﷺ کے بتائے ہوئے رستے کو چھوڑ کر دنیا کے رسم و رواج پر عمل کرنا ہے ۔



اولاد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑا انعام ہے چاہے وہ بیٹا ہے بیٹی ۔ بیٹا اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت جبکہ بیٹی رحمت۔ زمانہ جاہلیت میں لوگ اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے۔ آج کے زمانے میں بھی بعض لوگ بیٹی کی پیدائش پر غمگین ہو جاتے ہیں اور اسے اپنے اوپر بوجھ تصور کرتے ہیں۔لیکن اس کے برعکس جب بیٹا پیدا ہوتا ہے تو بہت زیادہ خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ یہ بات سراسر اسلام کے منافی ہے۔



بیٹیوں کو منہوس اور بوجھ تصور کرنے کی بڑی وجہ جہیز کی لعنت ہے۔ جو کہ ایک غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ اس جہیز کی لعنت کی وجہ سے آج ہماری کئی بہنیں اور بیٹیاں گھر میں کنواری بیٹھی ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ ہمیں اس لعنت کو ختم کرنا ہو گا۔تاکہ مزید گھر برباد ہونے سے بچ سکیں۔   


 



160