صفایٗ نصف ایمان ہے

Posted on at


انسان کی صحت کے لیے صفایٗ بہت ضروری ہے اس کے بغیر صحت آچھی نہیں ہو گی تو زندگی کے باقی معملا ت اور ذمےداریاں کیسے نبھا پاےٗ گا ہمیں چا ہیے کہ اپنی صفایٗ کا خاص خیال رکھیں صفایٗ کے بغیر صحت ممکن نہیں اگرچہ ہم اپنے شہر یا بازاروں اور اپنی آس پاس کی گلیوں کی صفایٗ کی ذمہ داری خود نہیں لے سکتے مگر اپنے جسم اور اپنے گھر کو تو صاف ستھرا رکھہ سکتے ہیں اپنے گھر کے قریب کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں تا کہ گندگی نہ پھیل سکے



صفایٗ نصف ایمان ہے کیونکہ اس کہ بغیر ہم نماز بھی نہیں ادا کر سکتے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بے شک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے کو اور پاک صاف رہنے والوں کو پسند فرما تا ہے جسم کی صفایٗ کےساتھہ ساتھہ کپڑے بھی صاف ستھرے ہونے چاہیں اگر کپڑے میلے ہونگے تو جراثیم پیدا ہونگے اور ہم بیمار پڑ جایٗں گے حضور پاکﷺ کا ارشاد ہے پاکیزگی (صفایٗ)نصف ایمان ہے اللہ تعالیٰ کو بھی صفایٗ اور پاکیزگی پسند ہے



اگر جسم کپڑے اور جگہ صاف نہ ہو گی تو نماز اور عبادت بھی قبول نہ ہو گی ایسے پھل جو گلے سڑے ہوں ان سے بچا جاےٗ کھا نے پینے کی چیزوں پر مکھیاں نہ بیٹھنے دیں جگہ جگہ تھوکنے سے بھی بیماریاں پھیلتی ہیں اور اپنے کپڑوں پر پیشاب کی چھینٹے نہ پڑنے دیں حدیث پاک کے مطابق قبر کا عزاب ہوتا ہے لہزا ہمیں چاہیے صاف ستھرا رہیں صحت مند رہیں اور دوسروں کو بھی آچھے لگیں


 



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160