نماز

Posted on at


نماز ہر  مسلمان مرد عورت پر فرض ہے نماز دین کا ستون ہے نمز بے حیا یٗ اور برے کاموں سے روکتی ہے نماز مومن کی معراج ہے نبی اکرم ﷺ نے نماز کے بارے میں ارشاد فرمایا میری آنکھوں کی ٹھنڈ ک نماز میں ہے نماز انسان کو بدکاری اور گناہوں سے روکتی ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کو  اپنی عبادت اور اطاعت کے لیے پیدا کیا ہے حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا   بےشک مسلمان اور کافر  کے درمیان فرق پیدا کرنے والی چیز نماز ہے



قیامت کے دن سب سے پہلے سوال نماز کے بارے میں پوچھا جاےٗ گا حضور ﷺ نے ارشاد پرمایا نماز دین کا ستون ہے جس نے اسے قا ئم کیا اس نے پورے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے چھوڈ دیا گویا اس نے پورے دین کو چھوڈ دیا نماز جنت میں داخلے کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ سے مخاطب ہونے اور دعا مانگنے  اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے نماز مسلمانوں میں نظم و ضبط اخوت اور بھا ئ چارے کا درس دیتی ہے



دنیا کے ساتھہ ساتھہ ہمیں آخرت کی بھی فکر کرنی چاہیے جس کا بہترین ذریعہ نماز ہے نماز پڑھنے سے دل و دماغ کو سکون ملتا ہے اور چہرے پر نور آجاتا ہے قرآن مجید میں بار بار نماز قائم کرنے کی تا کید آئ ہے نماز میں بندہ اللہ تعلیٰ کے سامنے عاجزی و انکساری کے ساتھہ اپنی پیشانی زمین پر رکھتا ہے اللہ تعالیٰ کی واحدانیت کا اقرار کرتا ہے اس لیے نماز مومن کی معراج ہے نماز پڑھنے سے انسان روحانی و جسمانی غلا ظتوں سے محفوظ رہتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کے باقاعدگی سے پانچ وقت کی نماز پڑھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160