محنت میں عظمت ہے

Posted on at


اسلام میں ہاتھہ سے یعنی محنت سے روزی کمانے والے کو بہت فضیلت ہے محنت کر کے روزی کمانے والے کو اللہ تعالیٰ بہت پسند کرتا ہے آپﷺ اپنے کام خود کیا کرتے تھے بکریوں کا دودھ خود دوھ لیا کرتے تھے اپنے کپڑوں پر خود پیوند لگا لیتے تھے جنگل سے لکڑیاں خود کاٹ کر لے آتے تھے گھر کی صفائ کیا کرتے تھے آپﷺ نے مسجد نبوی کی تعمیر میں عام مزدور کی طرح حصہ لیا



محنت کرنے والے کسی کے محتاج نہیں ہوتے محنت کرنے سے عزت نفس میں اضافہ ہوتا ہے محنت کرنے سے خودداری میں اضافہ ہوتا ہے آپﷺ نے ارشاد فرمایا مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری دے دیا کرو محنت کرنے سے معاشرہ ترقی کرتا ہے



حدیث مبارک ہے کہ ایک شخص آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ مجھے کچھ عنایت فرمائیں آپﷺ نے پوچھا تمہارے پاس کچھ ہے اس نے عرض کی میرے پاس ایک کمبل ہے آپﷺ نے فرمایا اسے بیچ کر ایک کلہاڑی اور رسی لے آوٗ وہ شخص آپ کی خدمت میں کلہاڑی اور رسی لے کر حاضر ھوا آپﷺ نے فرمایا جنگل سے لکڑیاں کاٹو اور رسی سے باندھ کر بازار میں جا کر بیچ دو کچھ دنوں کے بعد میرے پاس آنا اور پھر کچھ دنوں کے بعد وہ شخص دوبارہ آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا اے اللہ کے رسول ﷺ آپ نے مجھے آچھا راستہ دکھایا بھیک مانگنے کے بجائے اب میرے پاس اپنی محنت کی کمائی سے روپے جمع ہو گئے ہیں ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے رسولﷺ کی سنت مبارک پر عمل کریں اور محنت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں بے شک رزق حلال عین عبادت ہے




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160