ادبی تعلیم اور پیشہ وارانہ تعلیم

Posted on at


انسان کی بنیادی ضروریات روٹی، کپڑا اور مکان ھیں۔ اگر تعلیم اس قابل نہیں ہو گی کہ وہ ہمیں یہ سب کچھ فراہم کر سکے تو پھر تعلیم کے دوسرے تصورات بےکار ثابت ہونگے۔ موجودہ دور جو کہ صنعتی اور میکانی دور ھے اس میں پیشہ ورانہ تعلیم پر بہت زیادہ زور دیا جا رہا ھے اور ایک فرد کے فائدے کے لیے ایک بہت اہم مقصد ھے۔

آج کا بچہ کل کا شہری ھے اور کل کو اس نے اپنی روزی خود کمانی ھے۔ ایک معاشرے میں اس کے بغیر اس کا زندہ رہنا ممکن نہیں ہوتا۔ تمام والدین جب اپنے بچوں کو جب سکول بھیجتے ھیں تو وہ اس بات کی دعا کرتے ہیں کہ ان کا بیٹا زہین ہو اور وہ اس قابل ہو سکے کہ کل کو اپنے لیے روزی کما سکے اور اس کے لیے وہ باعزت طریقے اختیار کریں۔ کوئی بھی انسان معاشی ضروریات سے انکار نہیں کر سکتااس لیے تعلیم کا یہ مقصد ہونا چاہیے وہ انہیں اس حوالے سے مطمئن کر سکے اور معاشی اعتبار سے انسان کی اپنی کارکردگی بھی ہوتی ہے جو اسے اس قابل بناتی ھے کہ وہ اپنے لیے کوئی مقام حاصل کر سکے۔

اس لیے تعلیم کا یہ مقصد ہونا چاہیے کہ وہ اسے کسی پیشے یا تجارت کے لیے تیار کر سکے۔ جو لوگ اس مقصد کی وکالت کرتے ھیں ان کا کہنا ھے کہ جو علم بچہ حاصل کرتا ھے اور سکول میں جو تہزیب حاصل کرتا ھے اس کا کوئی فائدہ نہیں ھے اگر وہ معاشرے کے بالغ افراد کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا ۔ بچہ جو علم بعد کی زندگی میں حاصل کرتا ھے اس کے حوالے سے اسے معاشرے میں مختلف نوکریاں فراہم کی جانی چاہیئں۔ اس لیے پیشہ وارانہ تعلیم کا ہونا بہت ضروری ھے تعلیم کو فرد کے لیے پیشہ وارانہ ہونا چاہیے لیکن اس کے ساتھ انسانی شخصیت کی ترقی کے دوسرے پہلوؤں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ اگر تعلیم پیشہ وارانہ اعتبار سے نہ ہو اور اس کا حصول بے مقصد ہو کر رہ جاتا ہے اس طرح وہ فرد کو زندگی گزارنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں کر پاتی، بلکہ ایک فرد کو صیحیح منزل نہیں ملتی۔

افلاطون ایسی تعلیم کو آزادانہ تعلیم کہتا ہےجو اس مقصد کے لیے ہو کہ اس کے زریعے دولت کمائی جائے۔ پیشہ وارانہ تیاری تعلیم کا حصہ ھے۔ لیکن تعلیم میں سپیشلائیزیشن سکول کا کام نہیں۔ تعلیم کا یہ مقصد ہوتا ھے کہ وہ پمیں اس انداز میں تیار کرے کہ ہم مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں۔ تعلیم کا یہ مقصد ہوتا ھے کہ مناسب انداز میں اپنے لیے ایک اچھا مقام حاصل کر لیں اور ایک ملٹی اپروچ کے زریعے اپنے اعمال انجام دے سکیں اور اپنے آپ کو حال اور مستقبل کے لیے تیار کر سکیں۔

 



About the author

kanwalkhan

My name is Huma Khan. I am a student of B.S gender studies. I was in search of a platform for showing my abilities to the world by writing blogs. Now, i found filmannex for showing my passion about writing blogs. And i am very happy being a part of…

Subscribe 0
160